حکومت کی کرورنا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کی کاوشیں قابل تحسین ہے، عاشی اکرم

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ ; نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کی میڈیا سیل انچارج محترمہ عاشی اکرم نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کرورنا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ کرورناوائرس ہمارے ملک کا ہی نہیں بلکہ اب پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے جس کی روک تھام کے لئے عالمی اداروں سمیت پاکستان کے مایہ نازڈاکٹر وفاقی وصوبائی حکومتیں اور ضلعی سلح پر عوام کی خدمت کرنے والے ضلعی آفیسران بھی دن رات سرگرم ہیں۔

شیخ زاید ہسپتال کوئٹہ میں کرونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا، ڈاکٹر عبدالغفارکی وضاحت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ میں کرونا وائرس کے لیے قائم شیخ زاید ہسپتال آئیسولیشن وارڈ کے انچارج اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغفار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں کرونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر افسوس ہے، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد/ کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے چین میں کرونا وائرس سے انسانی جانوں کے ضیاع اور معاشی و اقتصادی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ ایسی ناگہانی صور تحال چین کے لئے پریشان کن ہے تاہم امید ہے کہ چین ایسی بحرانی صورتحال سے جلد نبرد آزما ہوکر دوبارہ معمولات زندگی کی جانب لوٹ سکے گا۔

بورڈ آفس میں بچیوں کیلئے الگ انتظامات و شکایات سیل بنائے جائیں، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے کے روایات ہمارے لیے بہت مقدم ہیں،بورڈ آفس میں بچیوں اور خواتین کیلئے الگ انتظامات اور شکایات سیل بنائیں جائیں، سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا، بلوچستان میں تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بہترین خارجہ پالیسی کے باعث دنیا مسئلہ کشمیر سے آگاہ ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے ساتھ دھڑکتا ہے کیونکہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

بلوچستان کو صوبہ کا درجہ ملنے کے بعد اب تک محروم اور پسماندہ رکھا گیا ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ انصاف کی یکساں فراہمی،معیشت،صحت اور تعلیم سے متعلق بنیادی مسائل و مشکلات کا حل آج بھی بلوچستان کی تمام تر مشکلات کا حل ہے۔

محکمہ ثانوی تعلیم کے سابق ڈی ای او کیخلاف بے ضابطگی ثابت، کارروائی کے احکامات جاری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے بے ضابطگی ثابت ہونے پر سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بھاگ ضلع کچھی کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کردئیے۔