دالبندین کالج طلباء کا پرنسپل کے تبادلے کیخلاف احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین : گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دالبندین کے طلباء نے پرنسپل کی تبادلے کے خلاف احتجاج شروع کردی۔ احتجاجی طلباء نے اعلان کیا ہے کہ اگر تبادلہ منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔

سیندک ، سخت کورونا ایس پیز، ملازمین کے اہلخانہ کا احتجاجی دھرنا قومی شاہراہ بلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

نوکنڈی : سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر کوروناایس اوپیز کے سلسلے میں سخت ترین اقدامات اور ملازمین کو گھروں کوجانے کی اجازت نہ دینے پر مقامی آبادی کے خواتین کا احتجاجی دھرنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق سیندک کے مقامی خواتین نے سیندک کے قریب تفتان سیندک شاہراہ پر موجود سیکورٹی فورسزچیک پوسٹ کے قریب دھرنا دیکرسڑک کو آمدورفت کے لئے بند کردیا ہے۔

طلباء کی عدم بازیابی ، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں دھرنا واحتجاج ، تعلیمی ادارے بند رہے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے لاپتہ طلباء کی بازیابی کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے دھرنے دیئے گئے جبکہ تعلیمی ادارے بند کر کے احتجاج کیا گیا’کوئٹہ میں تعلیمی ادارے بند اور طلباء کا دھرنا جاری رہا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے مرکزی کال پر بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ کیے گئے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کے عدم بازیابی کے خلاف بی ایس او پجار دالبندین زون کے کارکنوں نے دالبندین میں بوائز ڈگری کالج اور گرلز کالج کو بند کردیا جس سے تدریسی عمل معطل ہوا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں نے طلباء تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کرکے انکے ساتھ اظہار یکجتی کی طلباء تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل بلوچستان یونیورسٹی کے ہونہار طالب علموں فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا۔