
تربت:بلوچ وومن فورم کے مرکزی سربراہ ڈاکٹر شلی بلوچ نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کے مقامی باشندوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس کے رہنماؤں اور تمام مظلوموں کا ساتھ دیں جو اپنے جائز حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس نازک وقت میں اتحاد ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے بلوچستان میں امن، استحکام اور انصاف کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔