گوادر: غیرقانونی ٹرالرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے ماہی گیر نان شبینہ کا متحاج بن گئے ہیں۔ محکمہ فشر یز ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ماہی گیروں کے نام پر چند لوگ متحرک ہیں لیکن وہ ماہی گیر بنیادی سہو لیات سے محروم ہیں۔ ماہی گیروں کا نام استعمال کرکے مخصوص مفادات حاصل کئے جارہے ہیں۔
Posts By: بیورو رپورٹ
قلات،ٹڈی دل سے مختلف علاقوں میں گندم کی فصلیں تباہ،عوام کا فور اقدامات کا مطالبہ
قلات: قلات کی سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی ٹڈی دل کے حملوں میں گندم زیرہ سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جہاں بھی ٹڈی دل پہنچ جاتے ہیں۔
کروناوائرس کے پیش نظر کیچ میں سخت احتیاطی تدابیر
تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع کیچ میں ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔لوگوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران سے متصل بارڈر سیل کردیئے ہیں، ایران سے متصل ردیگ میں ڈی ایچ او کیچ کی سربراہی میں میڈیکل بھیج دی گئی ہے، ٹیم کے پاس وائرس کو ڈی ٹیکٹ کرنے والی تھرمل گن سمیت دیگر ضروری طبعی آلات بھی ہیں۔
نوشکی کا رہائشی گلوکار شعیب فرہاد چار ساتھیوں سمیت لاپتہ
نوشکی: نوشکی سے تعلق رکھنے والا گلور شعیب فرہاد ساتھیوں اور کرائے کے ٹیکسی سمیت سوراب زہری کے علاقے سے گذشتہ 4 دن سے لاپتہ ہے۔ 17 فروری کو نوشکی سے سوراب کی طرف جانے والا گلو کار شعیب فرہاد اپنے دو ساتھیوں اور ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ سوراب سے آگے زہری کے علاقے سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
گوادر،ٹرالر مافیا کا سمندر پر راج غیر قانونی جال کا بے دریخ استعمال،مقامی ماہی گیروں کی احتجاج کی دھمکی
گوادر: ٹرالر مافیا بے قابو ہو گیا ہے۔ گوادر کا سمندر ممنوعہ جالوں سے لیس ٹرالرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مچھلیوں کا غیر قانونی شکار بلا روک ٹوک جاری ہے۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کا ذمہ دار مشیر فشریز، سیکر یڑی فشر یز اور ڈائر یکٹر فشر یز ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان فوری طورپر ا ن کو عہد وں سے ہٹا دیں۔ بصورت دیگر ضلع بھر میں احتجاج کی کا ل دینگے۔
پاکستانی صحافی چاہیں تو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر بھی آواز اٹھائیں گے،مسٹر جیریمی ڈئیر
کراچی : انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسٹر جیریمی ڈئیر نے پاکستان میں صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات، عدم تحفظ، بے روزگاری، صحت و انشورنس سمیت دیگر مسائل کو تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی صحافی چاہیں گے تو وہ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سمیت دیگر عالمی فورمز پرآواز اٹھا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا قوانین پر تشویش ہے، مسترد کرتے ہیں، سی پی این ای
کراچی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے قوانین کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
نوشکی، نوجوان سمیع مینگل کے قتل کیخلاف کالج کے اساتذہ و طلباء کی ریلی
نوشکی: منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے بلوچستان یونیورسٹی کے طالبعلم سمیع اللہ مینگل کی قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے پیر کے روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے لیکچررز اور طلبا ء نے بڑی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں طلباء شریک تھے۔
نوشکی،نوجوان سمیع مینگل کے قتل کیخلاف سیاسی جماعتوں،کسان تاجر و سول سوسائٹی کی ریلی،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
نوشکی: آل پارٹیز نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی. انجمن تاجران کی جانب سے نوجوان طالب علم سمیع مینگل کی منشیات فروشوں کے ہاتھوں قتل قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمقامی پولیس کی غفلت لاپروائی کے خلاف صدیق اکبر چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی شرکاء نے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے سمیع مینگل کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ریلی میرگل خان نصیر چوک پہنچ کر احتجاجی جلسہ عام کی شکل اختیار کیا۔
نیشنل پارٹی حکومت کے دور میں شروع ترقیاتی عمل کو روکدیا گیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت: بلوچستان اس وقت بد ترین مشکلات سے دوچار ہے، بلوچ سے حق ووٹ چھین لیا گیا ہے، ہم جب سی پیک پر بلوچ تشخص کی بات کرتے ہیں تو ارباب اختیار ہمیں تیور دکھانے لگتے ہیں مگر نیشنل پارٹی بلوچ تشخص پر بولتی تھی اور بولتی رہے گی، اس وقت ملک بد ترین مشکلات میں گر چکا ہے۔