قلات: مواصلات کے سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال ہے مگر اسکی دولت کو بے دریغ لوٹا جارہا ہیں اور دبایا بھی جارہا ہے۔
Posts By: بیورو رپورٹ
عطا شاد نے بلوچی ادب کو ایک نئی شناخت دی ہے، ڈاکٹرصبور بلوچ
تربت : یونیورسٹی آف تربت کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ا ور ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبورربلوچ نے کہاہے کہ عطاشاد نے اپنی منفرد شاعری کے ذریعے بلوچی زبان و ادب کو ایک نئی شناخت اور پہچان دینے کے ساتھ آزاد نظم کے تجربے سے لے کر نئی شعری تراکیب،علامت اور تشبیہ و استعارات کے استعمال تک،جدید بلوچی شاعری کو ایک نئی تخلیقی زبان دی ہے جس میں عطا شاد کی فنی اور سماجی شعور نے بھر پور کردار ادا کیاہے۔
گوادر، مکمل سیکورٹی کے باوجود منشیات کی فراہمی کیخلاف آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ
گوادر: گوادر بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہرہے۔ شہر یوں کے لئے بنیادی سہو لیات ناپید ہیں۔ گوادر کی زمین روبہ ترقی ہے۔ شہر ی پانی بجلی اور صحت عامہ کی سہو لیات سے محروم ہیں۔ پورا شہر سیکورٹی حصار میں ہے لیکن منشیات کی فراوانی ہے۔ عوامی نمائند ے اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی غفلت کی وجہ سے گوادر شہر مسائلستان بن چکا ہے۔
سی پیک شاہراہ تا بل نگور کوچوکراس 76کلومیٹر سڑک کی تعمیرکا منصوبہ منظور ہو چکا ہے، لالہ رشید
تربت : بی اے پی کے مرکزی رہنما، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سی پیک شاہراہ تا بل نگور کوچوکراس 76کلومیٹر سڑک کی تعمیرکیلئے 95کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، بل کراس تاکاشاپ 12کلومیٹر سڑک، بل نگور فٹ بال اورکرکٹ اسٹیڈیم، لائبریری کے منصوبے موجودہ پی ایس ڈی پی کاحصہ ہیں،علاقہ میں 5واٹرسپلائی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔
چین میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو گوادر متقلی کی تجویز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
گوادر: نیشنل پارٹی گوادر کی جانب سے چائنا میں مہلک اور خطر ناک بیماری کرونا کے مشتبہ مریضوں کی گوادر میں منتقلی کی تجو یز اور کوششوں کے خلاف پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
عطاء شاد ایک شاعر دانشور اور عظیم شخصیت تھے،مختلف شہروں میں برسی کی تقریبات
تربت: بلوچی اور اردو زبان کے نامور شا عر عطاء شاد کی 23 ویں برسی انکے آبائی شہرتربت میں بھی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی،اس سلسلے میں عطاء شاد ڈگری کالج لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز عطاء شاد ڈگری کالج تربت کے آڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی گئی۔
قلات’قومی شاہراہ پر حادثہ ایک شخص جاں بحق دو زخمی
قلات: قلات بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر پک اپ گاڑی الٹنے سے محکمہ صحت کا ایک اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
2007ء کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ظہور بلیدی
تربت: میرانی ڈیم متاثرین تاحال اپنے کجھوروں کے باغات کے معاوضوں کی ادائیگی کے منتظر، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت 2007 کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور میرانی ڈیم متاثرین کا مسئلہ حل کرنے میں مخلص ہیں اور سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔
ناصرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
تربت: ناصرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔
کیچ کے 114 اساتذہ کی بحالی کا معاملہ کٹھائی میں پڑگیا
تربت: تحقیق کے بغیر جلد بازی میں ضلع کیچ کے 114 میل و فیمیل برطرف اساتذہ کی بحالی کا معاملہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہے جو کہ باعث تشویش ہے ان خیالات کا اظہار وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔