پی پی پی عموماصوبہ بھر اور خصوصا مکران میں اپنا وجود نہیں رکھتی،سعید فیض

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: پی پی پی عموماصوبہ بھر اور خصوصا مکران میں اپنا وجود نہیں رکھتی۔ عملی سیاست میں فعال کرادار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔بی این پی (عوامی) کو فعال اور متحرک سیاسی جماعت سمجھتا ہوں۔ بی این پی (عوامی) کی قیادت ایڈ وکیٹ سعید فیض جیسے مخلص و تعلیم یافتہ سیاسی کیڈر کے ہاتھوں میں ہے جنکی طر ز سیاست، جمہوری و اصولی انداز سیاست اور ضلع گوادر کے عوام کے لئے ان کی دلیراپروچ نے مجھے متاثر کیا ہے۔

حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے، ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بلوچستان ریزیڈینشل کالج(بی آر سی) تربت میں کیڈٹ اور ریزیڈینشل کالج بحالی پروگرام کے تحت صوبائی پی ایس ڈی پی میں مختص 224 ملین روپے کی خطیر رقم سے بی آر سی تربت کیلئے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹرمینل کا افتتاح

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

گوادر: گوادر بندرگاہ پر القاسم ایل پی جی گیس ٹر مینل کا افتتاح کر دیا گیا۔ مسقط اومان کے صحار بندرگاہ سے بحری جہاز 3900میٹرک ٹن ایل پی جی گیس لیکر گوادر بند رگاہ پر لنگر انداز۔ گوادر بندرگاہ پا کستا ن اور بین الاقوامی تجارت کا حب ہے۔

الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ حق و سچ کا فتح ہے، اصغر رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت :  بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے صوبائی اسمبلی حلقہPB-48کیچIVکی نشست پر ری الیکشن کے تاریخی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے۔

تربت یونیورسٹی میں گڈگورننس کو ہرصورت مقدم رکھاگیا ہے، ، عبدالرزاق صابر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ بہترین مالی نظم ونسق اور گڈگورننس کے بغیرترقی نہیں کرسکتااور تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ یونیورسٹی کی انفراسٹرکچرمیں معیار کوبرقراررکھنے ا ور اس ریجن میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کے مالیاتی،اکیڈمک اور انتظامی سمیت دیگرمعاملات میں شفافیت،میرٹ اور نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور گڈگورننس کو ہرصورت مقدم رکھاجائے گا۔

گوادر ماسٹر پلان میں مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار

Posted by & filed under پاکستان.

گوادر: گوادر ماسٹر پلان میں مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا جارہاہے۔ ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثر ہونے والے مقامی ماہی گیروں کے مطالبات پورے نہیں کئے جارہے۔ کلانچی پاڑہ کے مکینوں کو جبری طور پر بے دخل کیا جارہاہے۔ وادی ڈورکے ای پی زیڈ کے متاثر ین تاحال شنوائی کے منتظر ہیں۔ سرکاری رہائشی اسکیموں کے اجراء کی پالیسی مقامی لوگوں کے مفاد میں نہیں۔ مقامی آبادی کے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ سلیکڈڈ حکومت کی عوام دشمن پا لسی کسی بھی صورت قبول نہیں۔

گوادر’کبیر محمد شہی اور حمل کلمتی کے حق میں ریلی کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : کلانچی پاڑہ گوادر کے مکینوں نے جی ڈی اے ماسٹر پلان کے خلاف، سنیٹر میر کبیر محمد شہی اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کے حمایت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ ریلی کاآغاز کلانچی پاڑہ سے ہوا جو مختلف شاہراؤں کا گشت کر تے ہوئے پر یس کلب گوادر کے سامنے اختتام پز یر ہوئی۔

گوادر،ترقیاتی منصوبوں میں مقامی افراد کو نظر انداز کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی

Posted by & filed under پاکستان.

گوادر: بی این پی (مینگل) گوادر کی جانب سے اپنے پارٹی کے ایم پی اے میر حمل کلمتی کی حمایت میں ریلی نکالی کی گئی۔ ریلی کاآغاز شہدائے جیونی چوک سے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے پر یس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔