
تربت : بلیدہ میں دو ہفتوں سے بجلی بند، مکینوں کو سخت مشکلات کاسامنا۔ بلیدہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے کسی سبب کے بغیر بجلی بند ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو پینے کے پانی سمیت ضروریات زندگی کے لیئے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت : بلیدہ میں دو ہفتوں سے بجلی بند، مکینوں کو سخت مشکلات کاسامنا۔ بلیدہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے کسی سبب کے بغیر بجلی بند ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو پینے کے پانی سمیت ضروریات زندگی کے لیئے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under مزید خبریں.
تربت : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے اساتذہ کرام کو ملک اور بیرون ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے اورایم ایس اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے انکو اسکالرشپس پرملکی اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ انکی واپسی پر تربت یونیورسٹی میں تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under بلوچستان.
خضدار: صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاہے کہ شہری نظام کو مذید بہتر بنانے کے لئے ڈھائی ارب روپے کی رقم مشینری خرید نے کے لئے مختص کی گئی ہے، جب کہ خضدار سمیت صوبے کے دیگر بڑے شہروں کو میٹرو پولیٹن کا درجہ دے رہے ہیں صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کے طریقہ کار مرتب کرنے کے مرحلے سے گزر رہی ہے جلدہی بلدیات کا نیا نظام بلوچستان میں نافذ العمل ہوگااور موسم میں بہتری آئے گی۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under مزید خبریں.
گوادر: ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی یلغار نے ماہی گیروں کو نان شبینہ کا متحاج بنا دیا ہے۔ دہائیوں سے جاری غیر قانونی ٹرالرنگ کاذمہ دار یہاں کے منتخب نمائند ے ہیں۔ جیو نی کے باسی دور جد ید میں بھی پیا سے ہیں۔جعلی ماہی گیر تنظیم بناکر ماہی گیروں کے اتحاد کو توڈ نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی این پی (عوامی) ماہی گیروں کے معاشی قتل عام پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under پاکستان.
تربت: تربت یونیورسٹی کے گوادرکیمپس کے قیام کے تین سال مکمل ہونے پر گوادرکیمپس کے سمینار ہال میں ایک سادہ مگر پروقارتقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میں گوادر کیمپس کے ڈائریکٹراعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی کیمپس کوارڈینیٹر حفیظ اللہ مبارک کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے گوادر کیمپس کے تین سالہ تعلیمی سفر کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں اور درپیش چیلنجز پر اظہارخیال کیا۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر ظاہر علی بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مکران کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے مکران کو آفت ذدہ قرار دیا جائے،طوفانی بارشوں کی وجہ سے مند، تمپ، دشت،ہوشاپ،بلیدہ اورتربت سمیت مکران کے دیگر علاقوں میں مالداروں اور دیگر غریب طبقے کے لوگوں کو شدید متاثر کیا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
قلات: قلات شہر اور گردنواح تین روز تک مسلسل بارش اور شدید برف باری کے بعد خون جما دینے والی سردی نے نظام زندگی مفلوج کردیا محکمہ موسمیات نے حالیہ برف باری میں قلات میں تین فٹ برف باری ریکار ڈ کیا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under بلوچستان.
تربت: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی صدارت میں مکران ڈویژن میں بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت : بی این پی عوامی کے سنیئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے ضلعی انفارمیشن و کلچر سیکرٹری رئیس ماجد شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے کیچ میں تبائی مچائی دی ہے تمپ گومازی بالیچہ ناصر آباد سولبند دشت بل نگور بلیدہ زمران میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے جہاں لوگوں کے گھر بار مال مویشی کھڑی فصلیں بندات کو شدید نقصان پہنچا ہے وہاں سینکڑوں لوگ بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under پاکستان.
قلات : جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان ڈکیٹروں کے وقت میں ہوا یہ ملک جمہوریت کے نام پر بنا ہے ملکی ترقی کے لیئے ضروری ہے کہ یہاں مکمل طور پر جمہوریت ہو بلوچستان کرپٹ لیڈر شپ کی وجہ سے پسماندہ گی کا شکار ہیں۔