
تربت: کیساک میں المناک روڈ حادثے میں ایک خاتون جان بحق 10 زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو خون کی فوری فراہمی کے لیے اہل خانہ کی اپیل۔ پولیس زرائع کے مطابق کیساک کے مقام پر پک اپ گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جان بحق جبکہ حادثہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔