کیساک میں المناک روڈ حادثے میں ایک خاتون جان بحق 10 زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  کیساک میں المناک روڈ حادثے میں ایک خاتون جان بحق 10 زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو خون کی فوری فراہمی کے لیے اہل خانہ کی اپیل۔ پولیس زرائع کے مطابق کیساک کے مقام پر پک اپ گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جان بحق جبکہ حادثہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

ریکوڈک معاہدہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے، رؤف رند

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدرمیر عبدالرؤف رند نے کہاہے کہ ریکوڈک معاہدہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے جس پرعملدرآمد سے بلوچستان سے پسماندگی اورغربت کاخاتمہ ہوجائے گا، اس معاہدہ کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق خان سنجرانی کے سرجاتاہے، وفاقی وصوبائی حکومت کا بیرک گولڈ کارپوریشن آف کینیڈا کے معاہدہ بلوچستان کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا.

شعبہ سوشیا لوجی میں طلبہ و طالبات کی داخلہ لینے کا رحجان بہت ہی حوصلہ افزا ہے، ڈاکٹرصبور

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  یونیورسٹی آف تربت شعبہ سوشیالوجی کا بورڈ آف اسٹڈیز کا پہلا اجلاس پروفیسرڈاکٹرعبدالصبورکی زیرصدارت منعقد۔ یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کا بورڈ آف اسٹڈیز کا پہلا اجلاس یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ فیکلٹی آف آرٹس، سوشل سائنسزاینڈ ہیومینٹیزکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ نے اجلاس کی صدارت کی۔

تربت یونیورسٹی میں لاپتہ طلب علموں کی بازیابی کیلئے طلبہ وطالبات کا احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: تربت یونیورسٹی میں لاپتہ طالب علم ساتھیوں کی جبری گمشدگی اور باحفاظت بازیابی کے لیے احتجاج۔ تربت یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار اپنے چار طلبہ ساتھیوں شفیع ولد دلبر، نعیم ولد رحمت، غلام جان ولد صالح محمد اور محمد اکبر ولد ماسٹر اسلم کی جبری گمشدگی اور ان کی باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹی کے اندر ریلی نکالی اور ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا۔

آج پاکستان کو پہلے سے زیادہ امن،استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:  گوادر یونیورسٹی کی انتظامیہ کے زیراہتمام منبرو محراب و پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب و امام بادشاہی مسجدلاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادچیئرمین مجلس علماء پاکستان تھے، جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام،یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالرزاق،اساتذہ کرام،پروفیسر صاحبان،ائمہ مساجد و خطبا ء حضرات اوریونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کثیر تعدادمیں شریک ہوئے، منبر ومحراب و پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ امن دین امن و سلامتی ہے،

مشترکہ ملازمین گرینڈ الائونس کا اجلاس، احتجاج کو حتمی شکل دیدی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات: قلات میں مشترکہ ملازمین گرینڈ الائونس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو اجلاس میں ملازمین تنظیموں کے عہدیداروں نے بڑی تعد ادمیں شرکت کیں اجلاس کی صدارت مشترکہ ملازمین گرینڈ الائنس کے جنرل سیکریٹری آغا عتیق الرحمان شاہ نے کیا۔

عوامی مسائل کے حل اور ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ،آل پارٹیز کیچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آل پارٹیزکیچ کا اجلاس بدھ کے روز بی این پی کے دفتر میں کنوینر، پی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری ہیومن رائٹس خان محمدجان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں پی این پی عوامی کے رہنما،ڈپٹی کنوینر عبدالغفور کٹور، انفارمیشن سیکرٹری سراج بیبگر، بی این پی کے ضلعی صدر میجرجمیل احمددشتی، نصیر احمد گچکی، شے ریاض احمد، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکورانور، محمدجان دشتی،فضل کریم، رجب یاسین، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نواب شمبے زئی، بی این پی عوامی کے رہنما کامریڈ ظریف زدگ، جماعت اسلامی کے رہنما غلام یاسین بلوچ، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالحفیظ مینگل ودیگر نے شرکت کی۔

چینی کمپنی اور جی پی اے کے درمیان صاف پانی کے منصوے کا معاہدہ

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنا کمپنی سی ایچ ای سی کے درمیان سی واٹر ڈیسیلینیشن پروجیکٹ کے تعمیراتی معاہدے پر دستخطی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی، پاک نیوی کے کمویسٹ ریئرایڈمرل جواد احمد اور 440 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر فہدحسین اور چائینیز ہاربر انجینئرنگ کمپنی کے نمایندوں کی موجودگی میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر داؤد بلوچ اور سی ایچ ای سی کے نمایندہ نے تعمیراتی معاہدے پر دستخط کردیئے۔