قلات شہر میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے پلاننگ کا فقدان

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات: قلات میں سرکاری اداروں میں ترقیاتی اسکیموں کے لیئے پلا ننگ کا فقدان کرڑوں روپے سے چھ ماہ قبل بننے والی سڑکوں کو کو نالیوں اور سیورج کی پانی کے لیئے تھوڑ پھوڑ نے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے قلات شہر کی سڑکوں کو بیس سال بعد تقریباََ چھ ماہ قبل مرمت کیا گیا اورا بھی تک بازار کی سڑکیں بھی مرمت بھی نہیں ہوئے ہیں۔

ملیر ایکسپریس وے مقامی آبادی کیلئے خطرہ ہے منصوبے کیخلاف جدو جہد جاری رکھیں گے ، ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی:  اینٹی ملیر ایکسپریس وے ایکشن کمیٹی کے رہنما اسلم بلوچ اور دیگر نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی آبادی کیلئے خطرہ ہے بلکہ شہر کے ماحول پر بھی حملہ ہے۔ ہم اس منصوبے کے خلاف عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے۔یہ انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کہی۔ اس موقع اینٹی ملیر ایکسپریس وے ایکشن کمیٹی کے حنیف فراز ، ابوبکر بلوچ۔حفیظ بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔رہنما اسلم بلوچ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کراچی کی ماحولیاتی شہ رگ پر حملہ ا ور عوا م کے 160 ملین ڈالرز کا ضیاع ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

تربت طالب علم بیبگر امداد سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عید کے روز دھرنے اور ریلی نکالی جائیگی

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: بلوچ طلبا کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عید کے دن ریلی نکالی جائے گی۔ تربت سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے آج عید کے دن طالب علم بیبگر امداد سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تربت پریس کلب سے شھید فدا چوک تک ریلی اور چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے

تربت بلوچ طلبہ کے زیراہتمام طالبعلم بیبگر امدادکی گرفتاری کیخلاف ریلی کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بلوچ اسٹوڈنٹس تربت کے زیراہتمام پنجاب میں بلوچ طالب علم بیبگرامداد بلوچ کی گرفتاری و نامعلوم مقام منتقلی اور احتجاجی طلباپرتشددکے خلاف ریلی نکال کرفداشہیدچوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا جس میں طلباوطالبات اورعوام کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی،احتجاجی مظاہرہ سے تربت سول سوسائٹی کے کنوینرگلزاردوست نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہی طلباہیں جو1956سے لیکر2022تک اور علی گڑھ سے لیکرتربت یونیورسٹی تک یہی طلباجدوجہدکی راہ ہموار کررہے ہیں اورانہوں نے اس فریضہ کواپنے کاندھوں پراٹھارکھاہے۔

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیئے تمام کارکن پر عزم ہیں،آغا شکیل

Posted by & filed under بلوچستان.

نال: بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری و دیگر رہنماوں کا نال کا دورہ، پارٹی آفس میں تحصیل عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں شرکت۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

تمپ ناصر آباد میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  ناصر آباد میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمد شناخت زبیر ولد محمد اسماعیل سکنہ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ شب ناصرآباد میں پولیس کو قریبی پہاڑوں سے لاش کی اطلاع ملی.

تربت، کوہ مراد میں ذکری زائرین کی آمد، ڈی سی کیچ کا دورہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  کوہ مراد میں زکری زائرین کی آمد اور ان کو سہولیات فراہم کرنے سمیت زیارت شریف میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کیچ کا زیارت شریف کا دورہ، زیارت کمیٹی اور مقامی علما کرام سے ملاقات۔

پی این پی عوامی غریبوں کی طاقت ہے ،کیچ میں خاندانی سیاست کے خلاف جدوجہد کررہی ہے،سیداحسان شاہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  صوبائی وزیر صحت پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سید احسان شاہ نے پارٹی کے ضلعی دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کارکنوں اور بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی این پی عوامی غریبوں کی طاقت ہے اور کیچ میں خاندانی سیاست کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، عوام جب اپنی قوت کا اندازہ کرکے خاندانی سیاست کو شکست دیں گے تو عوامی حکومت میں ہی عوام کے مسائل حقیقی بنیاد پر حل ہوں گے۔

چاغی واقعہ ، تربت میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  تربت سول سوسائٹی کے زیر اہتمام نوکنڈی چاغی میں گاڈی ڈرائیور کو سیکیورٹی فورسز کی طرف سے تشدد اور ہلاک کرنے کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جبر اور تشدّد روز کا معمول ہے، سیکیورٹی فورسز سے بلوچستان کا کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔

آپسر کے امیدواروں کے ناموں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی، بی این پی عوامی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  پاکستان نیشنل پارٹی عوامی آپسر کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کارنر جلسہ وافطار پارٹی آپسرمیں حاجی شریف بلوچ کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی پارٹی قائد سید احسان شاہ کے فرزند اور پارٹی کے سینئر رہنما سید تیمور شاہ تھے۔ اجلاس میں اسفندیار بزنجو، جیہند علی، وحید سبزل، حاجی کریم بخش سمیت دیگر پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔