|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2022

نال: بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری و دیگر رہنماوں کا نال کا دورہ، پارٹی آفس میں تحصیل عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں شرکت۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عزیز محمد عمرانی، سردار بلند خان غلامانی، انجینئر عتیق الرحمان ساجدی، حاجی عبدالنبی کرد، عنایت جام و دیگر نے نال کا دورہ کیا اور تحصیل نال کے صدر حاجی مرزا خان لانگو، جنرل سیکرٹری عثمان شاہوزئی، یار محمد لانگو و کابینہ کے دیگر ممبران و کارکنوں سے ملاقات کی۔

آغا شکیل احمد و دیگر رہنماوں نے بات چیت کرتے یوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیئے تمام کارکن پر عزم ہیں۔بہترین حکمت عملی اور عوامی طاقت سے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔اس موقع پر بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔