|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

کوئٹہ :وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر میں فری زون ایگریکلچر انڈسٹریل پارک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب چائینا بزنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی اور چیئرمین چائینہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (کوپک) بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گوادر آئے ہیںاس دورے کا مقصد گوادر کے میگا منصوبوں کا معائینہ اور زیر تکمیل پروجکٹس کے کام کو تیز کروانا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کے لئے بہت سے اہم ترین منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں

ان منصوبوں میں ایران سے ایک سو میگاواٹ بجلی، ڈیمز، ڈیسالنیشن پلانٹس ، سڑکیں اور اسپتال شامل ہیں. وفاقی وزیرقیصر احمدشیخ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گوادر کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے خواہاں ہیں اور دوست ملک چین کی معاونت سے فری زون میں ڈی سالنیشن پلانٹ کی تنصیب ہوچکی ہے

جو شہریوں کو یومیہ 12 لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گاڈی سالنیشن پلانٹ کے پانی کو شہر سے منسلک کرنے کا کام رہ گیا ہے جوک جلد ہوجائے گا. تقریب سے خطاب کرتے ہو?چیئرمین چائینہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کوپک نے کہا کہ اقتصادی رہ داری کے منصوبوں پر پاک چین مثالی کام کر رہے ہیں. ان منصوبوں کی تکمیل کو دیکھ کر پاک چین دوستی پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *