کوئٹہ: کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر زاہد خان خلجی نے جوائنٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں طویل عرصے سے سڑک کے دونوں اطراف قائم سبزی فروشوں کی ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی
دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت جاری کی کہ تمام ریڑھی بانوں کو سڑک سے ہٹا کر ایک مخصوص مقام پر منتقل کیا جائے،
تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم ہو۔حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت ریڑھیوں کو باقاعدہ پوائنٹ مختص کر کے وہاں منتقل کیا جا رہا ہے،
جبکہ موقع پر موجود عملے نے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا۔ اس دوران متعلقہ ریلوے عملہ بھی موجود تھا، جنہیں انتظامی معاملات میں شامل کیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی بہتری کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کو ایک منظم اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Leave a Reply