|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

کوئٹہ: پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر نیاز محمد کاکڑ اور جنرل سیکرٹری راز محمد نے کہاہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں کوئٹہ شہر میں آج سے مرغی کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے ،پولٹری ایسوسی ایشن انتظامیہ کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے ۔یہ بات انہوں نے پولٹری گڈزایسوسی ایشن کے نجیب ،عمر شاہ اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ پولٹری ایسوسی ایشن سوشل میڈیا پر انتظامیہ کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے ہم سے انتظامیہ کی طرف سے کوئی ڈیمانڈنہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے بعد پولٹری ایسوسی ایشن کوئٹہ شہر میں ہڑتال ختم کرنے اور کوئٹہ شہر میں آج سے مرغی کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے درمیان طے پایا ہے کہ دوسرے صوبوں سے مرغی کا گوشت بلوچستان لانے پرپابندی عائد ہوگی اور گوشت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بعض افراد نے پولٹری ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب سے ناقص مرغی کا گوشت لاکر عوام کو سپلائی کرنے کی کوشش کی تاہم فوڈ ڈیپاٹمنٹ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے انکی یہ کوشش ناکام بنادی گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر مرغی اور گوشت کا ریٹ دیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *