|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

چمن: پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز اور لغڑی اتحاد کے درمیان تصادم ایک شخص ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی لغڑی اتحاد کی جانب سے شہر بھر میں احتجاجا شٹر ڈان ہڑتال نعش کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا ،

تفصیلات کے مطابق لغڑی اتحاد گھوڑا گاڑی کے مالکان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر کاروبار کی اچانک بندش کے بعد ایف سی ہیڈ کواٹر کے مین گیٹ کو بند کرکے اپنا احتجاج شروع کردیا اور ٹائر جلاکر راستہ مکمل طور پر بلاک کردیا جس پر سیکورٹی فورسز پولیس اور لیویز کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی

جس پر مشتعل مظاہرین نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر پتھرا شروع کردیا مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے زخمیوں میں شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفرکردیا گیا

مشتعل ہجوم اور ہلاک شدہ شخص کے ورثا نے لاش کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا شروع کردیا جو رات گئے تک جاری رہا دریں اثنا واقعہ کے بعد چمن شہر میں مشتعل ہجوم نے زبردستی کاروباری مراکز بند کرائے اور کئی دوکانداروں کو ڈرایا دھکمایا جس پر شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *