|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2022

تربت: بلوچ طلبا کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عید کے دن ریلی نکالی جائے گی۔ تربت سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے آج عید کے دن طالب علم بیبگر امداد سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تربت پریس کلب سے شھید فدا چوک تک ریلی اور چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے

ریلی کا آغاز صبح 9.30 بجے ہوگا جس میں عام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی، دریں اثناء تربت سول سوسائٹی نے بلوچ طلبہ کے ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس میں باقاعدہ شامل ہونے کے لیے تربت سول سوسائٹی کے رضاکاروں سے اپیل کی ہے۔