قلات: مسلم لیگ کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں مسلم لیگ کے صدرمیاں شہباز شریف سمیت مرکزی وصوبائی عہدیداران اور کارکنان ضرور شرکت کریں گے پر امن احتجاج اور دھرنا عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
Posts By: بیورو رپورٹ
گوادرماسٹر پلان منصوبہ 2050تک کارگر ہوگا‘ پرانی آبادی کو نہیں ہٹایا جائیگا‘ جی ڈی اے
گوادر: گوادر ماسٹر پلان کے منصوبہ کی منظوری 2050تک دی گئی ہے۔ گوادر شہر کی پرانی آبادی کو ری لوکیٹ نہیں کیا جائیگا۔ شہر کی قد یمی حیثیت کو مزید مسلمہ بنانے کے لیئے تاریخی مقامات کی تز ئین و آرائش کی جائے گی۔ پہلے سے قائم فٹبال اور کرکٹ اسٹیڈ یم کو جد ید خطوط پراستوار کیا جائے گا۔ سیوریج لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال میں مکمل کیاجائے گا۔ 75کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج لائن کے دوسر ے فیز کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
مشرقی ساحل پر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر پل کی عدم تعمیر پر تشویش ہے،ماہی گیروں کے روزگار چائینز کمیٹی سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا
گوادر: ماہی گیر نمائندوں اور چائینز کمپنی کے مابین اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چائنا قونصلیٹ کے ممبر اور بلوچستان اکنامک فورم کے چیئر مین سر دار شوکت پو پلزئی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔
پی بی کیچ48 بارے عذاداری،حتمی دلائل کیلئے تاریخ مقرر
تربت: الیکشن ٹریبونل کے جسٹس نزیر احمد لانگو نے PB-48کیچ IVکی نشست پر حتمی دلائل کیلئے28اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی، حاجی اکبر آسکانی کے وکیل کی ازسرنوسماعت کی درخواست مسترد، تفصیلات کے مطابق 25جولائی 2018ء کے الیکشن کے بعد PB-48کیچIVکی صوبائی اسمبلی کی نشست پر بی این پی عوامی کے امیدوار میر اصغررند نے الیکشن نتائج اور حاجی اکبر آسکانی کی کامیابی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپیل دائرکردی تھی۔
تربت‘ بدامنی و چوری ڈکیتیوں کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال‘ بینک و نجی سکول بھی بند رہے
تربت: آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کی کال پر تربت میں بد امنی، چوری، ڈکیتی اور پے در پے قتل کے واقعات کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام کارباری مراکز، مارکیٹس، دکانیں،بنک، پرائیوٹ اسکولز اور دفاتر بند رہے۔
شہید نور الدین مینگل کی برسی پر تعزیتی ریفرنس، حکومت ہمارے چھ نکات پر عمل نہیں کررہی،اپوزیشن سے مل سکتے ہیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ حکومت بی این پی کے چھ نقاط پر عمل نہیں کررہی اگر ہمارے تحفظات دور نہیں کیئے گئے تو اپوزیشن کے ساتھ مل سکتے ہیں آزادی مارچ جمعیت علماء اسلام کے جمہوری حق ہے اگر حکومتوں میں مداخلت جاری رہی اور کنڑولوڈ حکومتیں بنتے رہے ایک ہفتہ میں پارٹی بنائی گئی ووٹرز خریدے گئے اورحکومت بنائی گئی۔
نیشنل پارٹی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے غیر سیاسی حرکتیں کر رہی ہے،بی این پی کیچ
تربت : بی این پی کیچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مکران کے شکست خوردہ آئی سی یو میں پڑے آخری ہچکیاں لینے والے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے بیان کو اس کی سیاسی بوکھلاہٹ ذہنی شکست اور بی این پی و مینگل فوبیا کو واضح کرتی ہے۔
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے الگ کرنیکی اجازت نہیں دینگے، آئی جی ایف سی
تربت: آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل سعید احمدناگرا نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوربھارت سمیت کسی بھی ملک کوکشمیر پاکستان سے الگ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ عطاشاد ڈگری کالج تربت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بٖڑی غلطی کی ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری کے موقف کی حمایت کررہی ہے۔
حکمرانوں نے عوام سے چنے کا حق چھین لیا ہے،غلام رسول
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق میئرتربت قاضی غلام رسول بلوچ نے کہاکہ عوام سے بلندبانگ دعوے کرنے والوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، خوشحالی وروزگارکا دورلانے کے دعویداروں کی نااہلی سے عوام اب رات کو اپنے گھروں میں چین کی نیند نہیں سوسکتے، ہماری ماؤں بہنوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں رہیں، حکومت ڈاکوؤں وقاتلوں کی سرکوبی کیلئے فوری وموثراقدامات نہیں اٹھائے تو عوام کے پاس احتجاج اور سڑکوں پرنکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا، نیشنل پارٹی عوام کی آوازبن کر راست اقدام اٹھانے پرمجبورہوگی۔
گوادر میں مکینوں کی بے دخلی عوام دشمنی فیصلہ ہے،بی این پی تربت
تربت: بی این پی عوامی تربت اورگوادر کے ضلعی عہدیداروں اورمرکزی کمیٹی کے ارکان اورسنیئرکارکنوں کا ایک مشترکہ اجلاس جمعہ کے روز تربت میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی بی این پی عوامی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری سعید فیض تھے جبکہ سینٹرل کمیٹی کے ارکان خلیل تگرانی اورامین قریش نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔