تربت آزادی مارچ کے قافلے کو انتظامیہ نے روک لیا

Posted by & filed under مزید خبریں.

تربت: آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے جے یو آئی کے کارکنان کو روک لیا گیا، انتظامیہ نے تربت کوئٹہ ٹرانسپورٹ بندکرادیں، جے یو آئی کاقافلہ کوئٹہ روانہ نہ ہوسکا، ٹرانسپورٹ بند کرنے کے اور آزادی مارچ میں زبردستی روکنے کے خلاف جے یو آئی رہنماؤں کی ہنگامی پریس کانفرنس، قافلے روکنا حکومت کی بھونڈی حرکت ہے مگرہم کسی نہ کسی طریقے سے اسلام آبادپہنچ جائیں گے۔

گڈانی ساحل پر کوئلہ سے بجلی گھر کی تعمیر قبول نہیں ’عبدالغنی

Posted by & filed under مزید خبریں.

تربت: مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغنی زامرانی نے کہاکہ ساحل گڈانی پر وفاقی حکومت نے چین کے تعان سے کوئلہ سے بجلی گھر بنانے کا جو پلانٹ بنانے کا ارادہ کیاہے یہ سمندری اور انسانی حیات کیلئے شدید نقصان دہ ہے جسے ہرگز قبول نہیں کیاجائیگا،بیشک بجلی کابحران ایک سنگین مسئلہ ہے لیکن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے دیگر زرائع بھی ہیں۔

گوادر، جامعہ بلوچستان ویڈیو سکینڈل کیخلاف طلباء سول سوسائٹی اورسیاسی جماعتوں کا احتجاج

Posted by & filed under پاکستان.

گوادر: بلوچستان یو نیورسٹی میں جنسی حراسانی کے واقعہ کے خلاف آل پارٹیز، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔

بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،زاہد شیخ

Posted by & filed under مزید خبریں.

تربت: یونیورسٹی آف تربت اور قومی احتساب بیورو(نیب)بلوچستان کے تعاون سے بدعنوانی کے برے اثرات کے بارے میں آگاہی وتدارک مہم کے سلسلے میں تربت یونیورسٹی کے گوادرکیمپس میں ایک لیکچرپروگرام کا اہتمام کیاگیاجس میں نیب بلوچستان کے ڈائریکٹرزاہدشیخ، ڈائریکٹرگوادرکیمپس اعجاز احمد اور لیکچررشعبہ کامرس ذین العابدین نے خطاب کیا۔

بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل، تربت و گوادار کیمپس میں احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (اسٹا ٹ)کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی کے حالیہ اسکینڈل بالخصوص طالبات کی جنسی ہراسانی کے خلاف بیک وقت تربت یونیورسٹی مین کیمپس، لاء ڈیپارٹمنٹ اور گوادر کیمپس میں پر امن احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔مظاہرہ میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بلوچستان یونیورسٹی واقعہ تربت میں احتجاجی ریلی ومظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: نیشنل پارٹی کیچ اوربی ایس او پجارکے زیراہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کے ہراسمنٹ کے خلاف پارٹی کے صوبائی کال پر عملدرآمد کرتے ہوئے تربت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حب ایسٹرن بائی پاس منصوبے کی منظوری‘ 148ملین روپے لاگت آئے گی

Posted by & filed under بلوچستان.

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان نے صنعتی شہر حب میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کی منظوری دے دی، 148.700 ملین لاگت کے منصوبے سے صنعتی شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہونے کیساتھ انڈس ٹریل زون کی ٹریفک کو متبادل روٹ میسر ہو گا ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو لسبیلہ بہرام گچکی کی بریفنگ۔

تربت جرائم پیشہ افراد کے سپرد ہے‘ تعلیمی اداروں پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے‘ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں‘ نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء واجہ ابوالحسن بلوچ، چیئرمین حلیم بلوچ، محمد طاہر بلوچ، فضل کریم بلوچ اور طارق بابل بلوچ نے جمعہ کے روز چاہ سر میں منعقدہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کی حکومت کے خاتمہ کے بعد تربت کو آج ایک مرتبہ پھر جرائم پیشہ عناصر کے سپرد کیا گیا ہے، عوام ایک مرتبہ پھر امن و امان کو ترس رہے ہیں۔

زمینداروں کے مسائل حل کرینگے‘ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے گا‘ جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ قلات ایک تاریخی شہر اور ہمارا گھر ہے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے گا زمینداروں کے مسائل حل کئے جائیں گے سیوریج سسٹم کو بہتر بنا نے کی ضرورت ہیں۔