اقوام پاکستان اور عوام دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں، آئی جی ایف سی ساؤتھ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

تربت: یوم دفاع کے موقع پر ایف سی ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر میں پروقار تقریب، کشمیر ی مسلمانوں سے یکجہتی کااظہار،سیاسی و سماجی رہنما، عسکری و انتظامی افیسران سمیت طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔

مکران میں بجلی نظام کو درست کیا جائے گا، کمشنر مکران

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: مکران میں بجلی کی ابتر صورتحال پرکمشنر مکران طارق زہری کا کیسکوچیف سے اہم ملاقات،ملاقات میں کمشنر مکران نے کیسکو چیف کو مکران میں بجلی کی غیر تسلی بخش صورتحال اور عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مکران کے عوام کو بجلی کی ٹرپنگ اور زیادہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

گوادر، غیر قانونی ٹرالنگ اور بجلی بحران کیخلاف آل پارٹیز کا شدید احتجاج، تحریک کی دھمکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے ماہی گیروں کا روزگار تباہ ہوچکا ہے۔ صوبائی حکومت غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام کے لیئے زبانی جمع خرچ کررہی ہے۔ کیسکو بجلی کے بحران کے خاتمہ کے لیئے آل پارٹیز اور انجمن تاجران گوادرکے سا تھ ہونے والے مزاکرات کے فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کررہی۔ ماہی گیر ی کا شعبہ ہماری اجتماعی مسئلہ اس کی تباہی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

سائرن بجا کر کشمیر آزاد ہوتا تو 70سال پہلے کر لیا جاتا، سری چند

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

قلات: جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی ونگ قلات کے جنرل سیکریٹری سری چند لہڑی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ایک دہشت گرد شخص ہے اس کے ساتھ باتوں سے نہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹانا چاہیئے کشمیر میں انڈیاکے فوج مظلوم کشمیریوں کی جسموں سے درندوں کی طرح گوشت نوچ رہے ہیں اور ہمارے حکمران سائرن بجا کر کھڑے ہوکر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کررہے ہیں۔

بلوچستان کی جامعات میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام ضروری ہے‘گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر عبدالرؤف رند اور ایم پی اے ماہ جبین شیران کی ملاقات۔ملاقات میں میر عبدالرؤف رند اور ماہ جبین شیران نے بلوچستان کے تمام یونیورسٹیز میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام اور تمام جامعات میں جدید سہولیات کی فراہمی اور جامعات میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

شوہر نے چھری کے وار کر کے بیوی اور ساس کو قتل سالی کو زخمی کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلیدہ میں محبوس الحواس شخص نے بیوی اورساس کو قتل کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق بلیدہ کورے پشت میں ایک جنونی شخص نے چھریوں کے وار سے اپنی بیوی اور ساس کو قتل اور سالی کو زخمی کردیا۔

اس دفعہ سستے دام پر کھجور اٹھانے نہیں دیں گے‘کمشنر مکران طارق زہری

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: کمشنر مکران کیپٹن ریٹائر محمد طارق زہری نے مقامی کھجور ایجنٹوں اور زمینداروں کی مشترکہ میٹنگ کل طلب کر لی جس میں کھجوروں کی مختلف اقسام کے مناسب ریٹ کمشنر مکران کی موجودگی میں مقرر کئے جائیں گے گلزار ویلفیئر سوسائٹی گوکدان کے چیئرمین سعید جان گلزار کی سربراہی میں کیچ کے زمینداروں نے کمشنر مکران سے ملاقات کی ملاقات میں زمینداروں نے کمشنر مکران کو کھجور ریٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔

ملک میں مسلسل مارشل لاء نافذہے، فدا دشتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کیچ کے سیکریٹریٹ میں پارٹی ورکروں نے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے میٹنگ کے حوالے سے ورکروں کو بریفنگ دی‘اجلاس میں مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی،مرکزی رہنما سابق میئرتربت قاضی غلام رسول بلوچ، سینٹرل کمیٹی کے ارکان واجہ ابوالحسن، انجینئر حمید بلوچ نے خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیدگلزاردوست نے سرانجام دیئے۔

نیشنل پارٹی اپنی ناکامی کا غصہ بی این پی پر نکال رہی ہے، خورشید جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے نیشنل پارٹی کے رہنماء جان محمد بلیدی کے جانب سے پارٹی کے خلاف ہرزاں سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی انتخابات میں عوامی ناکامی کا غصہ بی این پی پر کیچڑ اچھال کر نکال رہے ہیں۔