نرسنگ سکول کو بھی کالج کا درجہ دیا جائے گا، تربت پولی ٹیکنک کو اپ گریڈ کرکے بی ٹیک کا درجہ دے رہے ہیں، ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت : صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ تربت میں پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کو اپ گریڈ کرکے بی ٹیک کا درجہ دے رہے ہیں اور نرسنگ اسکول تربت کو نرسنگ کالج کا درجہ دیا جارہاہے، کیچ کے تمام عوامی مسائل کا بخوبی ادارک ہے اور اہم مسائل کو حل کرانے کے لیئے موجودہ بجٹ میں کام کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں کیچ سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

بلوچی زبان کے اساتذہ کیلئے پوسٹوں کی منظوری دی جائے،اوتاک مکران

Posted by & filed under پاکستان.

تربت: بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے میں سکولوں میں بلوچی زبان کے اساتذہ کیلئے پوسٹوں کی منظوری دی جائے۔ تعلیمی اداروں میں بلوچی زبان کیساتھ سوتیلا سلوک ختم ہونا چاہیے،موجودہ صوبائی حکومت اس نیک کام کا کریڈٹ اپنے نام کرے۔

غیر قانونی ماہی گیری کی اجازت نہیں دینگے، میر اکبر آسکانی

Posted by & filed under پاکستان.

تربت: مشیر برائے فشریز حاجی میر اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ ماہیگیروں کی حق تلفی کسی بھی صورت نہیں ہونے دینگے،غیر قانونی ٹرالنگ میں اگر کوئی افسران کی کوتاہی پکڑی گئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، دیگر صوبوں کے ٹرالر کو بلوچستان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، کسی کو بھی بلوچستان کے غریب ماہیگیروں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دینگے،شعبہ ماہیگیری کا دفاع کرتے رئینگے۔

کیچ کیلئے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، انتظامیہ خاموش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز الائنس کیچ سرد خانے کی نظر،عوامی مسائل حل کرانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،عوام مہنگائی اورلوڈشیڈنگ جیسے مسائل میں پھنس گئے،مگر سیاسی رہنماخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

نوشکی،رخشان ڈویژن کو فعال کیا جائے،آصف شیر جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی:  نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر سرادر آصف شیر جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت رخشان ڈویڑن کے کمشنر کو اختیارات دیں اور اور رخشان ڈویڑن کے تمام تر کوٹہ جات کو فوری ڈویڑن کے عوام کو فراہم کی جائے۔

نیشنل پارٹی کی کاوشوں سے میرانی ڈیم متاثرین کو ادائیگیاں ہوئیں، سینیٹر اکرم دشتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت :  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرکہدہ اکرم دشتی نے کہاہے نیشنل پارٹی کی کاوشوں سے میرانی ڈیم متاثرین کے معاوضوں کی ادائیگی کامعاملہ 12سال بعد سردخانہ سے نکل کر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آبی وسائل کے ذریعے عملی روپ اختیارکررہاہے۔

فاٹانشستوں میں اضافے کا بل نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی نشستوں میں اضافے سے مشروط کردیا

Posted by & filed under پاکستان.

تربت :  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرکہدہ اکرم دشتی نے کہاہے کہ جب تک بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں 10نشستوں کا اضافہ نہیں کیاجائے گا،فاٹا سے متعلق بل کو سینیٹ میں منظورہونے نہیں دیں گے، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی ہرنشست24ہزارمربع کلومیٹر رقبہ پر محیط ہے جبکہ دیگر صوبوں میں 1ہزارسے2000مربع کلومیٹر پرقومی اسمبلی کی ایک نشست ہے۔

رمضان کا پہلا عشرہ گزر گیا، سستا بازار لگا نہ ہی یوٹیلٹی سٹورز کو سامان کی فراہمی ہوئی، بازاروں میں دکانداروں کا راج عوام کی چیخیں، قلات کے نمائندے کہاں ہیں؟

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات: وفاقی حکومت کی رمضان پیکج کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزر جانے کے باوجود قلات میں نہ رمضان سستا بازار لگایا گیا اور نہ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز کو سامان فراہم کیا گیا۔