تربت میں ڈینگی وائرس کی تشخیص مگر کراچی میں رزلٹ نگیٹو نکلا

Posted by & filed under پاکستان.

تربت: تربت میں ڈینگی وائرس کی تشخیص مگر کراچی میں نگیٹو رزلٹ ، مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔ ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے کے بعد شہر کے سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں روزانہ متعدد کیس رجسٹرڈ ہورہے ہیں جن میں ٹیسٹ کے بعد مریضوں کو ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوتی ہے ۔

تربت ، ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا مزید 30کیسز ریکارڈ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: تربت میں ڈینگی وائرس بے قابو، ایک دن میں صرف سول ہسپتال میں 30کیس ریکارڈ۔ ضلع کیچ میں گزشتہ مہینے ڈنگی وائرس پھیلنے کے بعد اب تک سینکڑوں کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے تدارک میں اٹھائے گئے ۔

نوجوان بزرگ صحافی و دانشور صدیق بلوچ کی تقلید کر کے منزل کی جانب بڑھیں،بی ایس او سیمینار

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بلوچستان کے معروف صحافی، تجزیہ نگاراور ماہر معاشیات لالا صدیق مرحوم کی یاد میں بی ایس او کے زیر اہتمام سیمینار کااہتمام کیاگیا جس میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

حکومت نے سی پیک پر کھل کر وفاق سے بات کی ہے ، بلوچستان کو پائیدار ترقی دینگے،ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو ترقی کی ایک پایہ دار ٹر یک پر لے جارہا ہے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیئے ایک منصوبے کے تحت حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے ، پی ایس ڈی پی کے 27ارب خرچ کئے گئے،ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت : صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے چھ مہینے کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش رہی ہے حکومت نے مختصر مدت میں پالیسی میٹرز میں اہم پیش رفت کی ہے ،مائینز اینڈ منرل پالیسی اپ ڈیٹ کر کے بڑی کامیابی حاصل کی جبکہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن ایکٹ کا ترمیمی بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا ۔

تربت، آپریشن کے بعد ٹھیک آنکھ پر پٹی باندھ دیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: سول ہسپتال تربت میں آنکھوں کی مریضہ کو آپریشن کے بعد دوسری آنکھ میں پٹی لگادی گئی۔مریضہ اور اس کی فیملی کے بار بار کہنے کے باوجود روشن آنکھ سے پٹی ہٹائی نہیں گئی۔ آئی سرجن کے مطابق جدید دور میں آنکھوں کے آپریشن کے بعد نا ٹانکے لگاتے ہیں نا مرہم پٹی کرتے ہیں ۔ 

گوادر کی ترقی میں مقامی افراد کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے،وفاقی وزیر

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : وفاقی وزیر برائے میرین ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی نے کہاکہ گوادر اپنے محل وقوع کے ا اعتبار سے دنیا بھر میں خاص اہمیت کا حامل ہے اور گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین موا قع میسر ہیں ۔