قلات : قلات ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کنٹینر نے کار کو کچل ڈالا حادثے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے جاں بحق تین افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے ،حادثہ کنٹینر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے ۔
Posts By: بیورو رپورٹ
سیاسی کارکنان بلوچستان کی ترقی مین حکومت کا ساتھ دیں، ظہور بلیدی
تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سنیئرنائب صدر سابق وزیراطلاعات وہائر ایجوکیشن میر ظہور احمدبلیدی، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی اور صوبائی مشیرفشریز حاجی اکبر آسکانی نے بی این پی مینگل تحصیل تمپ کے سنیئرنائب صدر، سابق ضلعی سنیئرنائب صدر،سابق مرکزی کونسلر وسابق آرگنائزر تمپ مسعود ابراہیم جلیس کو بی این پی سے مستعفی ہوکر بی اے پی کی حمایت کرنے پر ان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بی اے پی بہت کم اورمختصر وقت میں بلوچستان بھرمیں پزیرائی حاصل کرتی جارہی ہے ،مکران کے عوام نام نہاد قوم پرستوں کی مکروہ چالوں کو پہچان چکے ہیں ۔
اسلم بھوتانی نے ایسٹ بے ایکسپریس کا مسئلہ قائمہ کمیٹی میں پیش کردیا
گوادر : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے میر ین افےئرز کا اسلام آبا د میں اجلاس۔ رکن قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھو تانی نے ایسٹ بے ایکسپر یس کی تعمیر کے منصوبے میں گوادرکے مقامی ما ہی گیروں کامسئلہ کمیٹی میں پیش کر دیا۔
تربت یونیورسٹی میں جاری طلباء دشمن پالیسیاں قبول نہیں، بی ایس او پجار
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے تربت یونیورسٹی کی غیراخلاقی اور طلباء دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو چی سمجھی سازش کے تحت طلباء وطالبات کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے میں ایک منظم سازش رچائی گئی جو نوجوانوں کو مایوس کرنے کا ایک نیا حربہ ہے ۔
میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 239تک پہنچ گئی
تربت : میرانی ڈیم میں پانی 239لیول تک پہنچ گیا،مذید پانی آیا تو244تک پہنچ جائے گا، اسپل وے سے پانی کے اخراج میں5فٹ باقی ،محکمہ ایری گیشن کے ایس ای مکران سرکل انجینئر سمیع اللہ بلوچ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کیچ کور میں اونچے درجے اورنہنگ میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث میرانی ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔
علیحدگی پسند تحریک دم توڑ چکی ہے ، ثناء زہری حکومت کے خاتمے پر صرف ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کئے ، قدوس بزنجو
کراچی: سابق وزیراعلی اور اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ زہری کی حکومت کے خاتمے پر کل ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔
میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی بند نہ کی گئی تو احتجاج کرینگے ، ایکشن کمیٹی
تربت: ایکشن میرانی ڈیم کمیٹی نے میرانی ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی پر احتجاج کی دھمکی دے دی ، گوادر کی آبادی کو سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،میرانی ڈیم کا پانی دشت کے کمانڈ ایریاز کے ذراعت کیلئے ناکافی ہے ۔
ایسٹ بے ایکسپریس وے بارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو احتجاجی لائحہ عمل طے کرینگے ، ماہی گیر اتحاد
گوادر : ہم اپنے معاشی حقوق او ر روزگار کی تحفظ کے حوالے اپنا پر امن جمہوری جد و جہد جاری رکھیں گے ہمیں پلاننگ کمیشن کے اجلاس اور فیصلوں تک انتظار کا کہا گیا ہے کمانڈر سدرن کمانڈکی طرف سے گزرگاہوں اور جیٹی کے تعمیر کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کی گئی ہے۔
پارٹی کیلئے تنظیمی ڈھانچہ ضروری ہے ، عوام کو منظم کئے بغیر کوئی سیاسی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی ، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جماعت کے ذمہ داراں پر زور دیا ہے کہ نچلی سطح پر تنظیم کو منظم کرتے ہوئے عوام کے ساتھ قربت بڑھائیں، دنیا کے تمام ہتھیاروں سے طاقتور ترین ہتھیار عوام کی طاقت ہے لہٰذا اپنے عوام کو منظم کیے بغیر کوئی بھی سیاسی تحریک اپنے متعین کردہ مقاصد حاصل نہیں کرسکتی، نچلی سطح پر قائم تنظیمی ڈھانچہ جماعت کو عوام کے ساتھ جوڑنے کا موجب بنتی ہے۔
لاپتہ افراد کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کیا جائے، سی پیک کا موجودہ طریقہ کار بلوچستان کی تشنگی ختم نہیں کرسکتا ، پی این پی
گوادر: پا کستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) ملک بھر کے محکوم عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ابھر ے گی ۔ بابائے بزنجو کا فکر اور فلسفہ ہمارا شعار ہوگا۔ بلوچستان کے لا پتہ افراد کامسئلہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔ سی پیک کاموجودہ طریقہ کار بلوچستان کی تشنگی کوختم نہیں کر سکتا۔ سر مایہ کاری کے براہ راست ثمرات بلوچستان تک پہنچا ئے جائیں۔