
تربت: وفاقی وزیر دفاعی پیدوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ سیلاب ذدگان کی بحالی اور امداد کے لیئے حکومت ضروری اقدامات اٹھارہی ہے اس معاملے میں وزیر اعظم کی توجہ بھی ہے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان نے بھی صوبائی حکومت کی طرف سے خصوصی طور پر ریلیف کیمپ بنائے اور امدادی سامان کی فوری ترسیل کے احکامات دیئے ہیں ، وفاقی حکومت کو عوام کی تمام مشکلات کا بھر پور ادراک ہے ۔