تربت : حلقہ پی بی 47کیچIIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پراہم پیش رفت ، بلوچستان نیشنل پارٹی اوربلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماؤں کی ملاقات ،ضمنی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ،بلدیاتی انتخابات اوردیگراہم امورپرمذاکرات ،رابطے جاری رکھنے پراتفاق ،25جولائی کوشب خون مارکرعوامی مینڈیٹ چرائی گئی ، ایک مخصوص پارٹی کوبرسراقتدارلانے کے لئے طاقت استعمال کی گئی ،ضمنی انتخابات میں مزاحمت کریں گے ۔
Posts By: بیورو رپورٹ
اپنے دور حکومت میں تعلیم صحت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنایا ، ڈاکٹر مالک
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پی بی47کیچiiiکے ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لے کر اپنے نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیئے مہم چلا رہی ہے،۔
گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے متعلق ماہی گیروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم
گوادر : گوادر پورٹ اتھارٹی نے گوادر ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کے امور کے متعلق 12رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس طلب کر کے مسائل کا جائزہ لے گی ۔ چےئر مین نے کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفیشکن جاری کر دیا ۔
قلات، خالی آسامیوں پر بھرتیاں نہ ہوسکی ، ہزاروں نوجوان مایوسی کاشکار
قلات: قلات میں بے روز گاری کی شرح میں زبردست اضافہ صوبائی حکومت ہزاروں اسامیوں کو پر کرنے میں ناکام تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لیکر بھی مایوسی کا شکار ہیں مگر صوبائی حکومت اور آفیسران کی کشمکش کی وجہ سے ہزاروں اسامیاں تاحال خالی پڑی ہیں۔
گوادر کے عوام کے مفادات کیخلاف کوئی منصوبہ قبول نہیں کرینگے ، ڈاکٹر مالک بلوچ
گوادر : بلوچستان کے عوام کے قومی و سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گئے ساحل وسائل پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،گوادر کے عوام کے معاشی مفادات کے برخلاف کوئی اقدام قبول نہیں،ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر پر مائیگیروں کو جو خدشات درپیش ھیں انھیں ختم کئے بغیر تعمیر پر شدید احتجاج کریں گئے۔
پی بی 47 کیچ پر ضمنی انتخابات 6 دسمبر کو ہونگے
تربت: بلوچستان کے حلقہ پی بی47کیچiiiمیں ضمنی الیکشن کے لیئے میدان 6دسمبر کو سجے گا۔بی اے پی کے امیدوار میر رؤف رند کی نااہلی کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
عوام اپنے بہتر مستقبل کیلئے نیشنل پارٹی کوووٹ دیں، فدا دشتی
تربت: نیشنل پارٹی کے رہنماامیدوار پی بی 47کیچiiiحاجی فدا حسین دشتی نے گزشتہ روز گوکدان کا دورہ کرتے ہوئے سیاسی شخصیات اور علاقائی معتبرین سے ملاقات کی اور ان سے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں 18نومبر کو احتجاج کریں گے ، بلوچ حقوق کیلئے سیاسی جنگ لڑرہے ہیں ، ڈاکٹر مالک
پسنی: سابق وزیر اعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری طریقیسے بلوچ قوم کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کی جنگ لڑرہا ہے۔ بلوچ ساحل اور وسائل کی تحفظ و دفاع کریں گے۔
قلات،منفی ڈگری کی سردی میں گیس غائب، عوام مشکلات کا شکار
قلات: قلات میں موسم کافی سرد درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی گیس پریشر غائب ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
دیمی زر ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر سے قبل ماہی گیروں کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا جائے ، نیشنل پارٹی
گوادر : نیشنل پارٹی کی سیاست رہنماء اصولوں پر منحصر ہے۔ ہماری سیاسی تاریخ صد یوں پرانی ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ علمی ، شعوری اور نظر یاتی طور پر آ راستہ اور منظم سیاسی جماعت ہی کرسکتی ہے۔ مکرا ن کی سیاست کو غیر سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔