
گوادر: موضع ذباد ڈن کی مقامی زمین داروں کا زمیندار ایکشن کمیٹی گوادر کے چیئرمین اور سابق نگراں وزیر میر نوید کلمتی سے ملاقات اور اراضیات سے متعلق بات چیت ، لوکل زمین داروں نے چیئرمین زمین دار ایکشن کمیٹی کو اپنے اراضیات موضع زباد ڈن میں مبینہ طور پر کچھ با اثر اور لینڈ مافیا کی جانب سے اپنے جدی پشتی زمینوں سے محروم کرنے اور انھیں اپنے نام کروانے کی سازش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پلیری کے قدیمی رہائشی اور ان اراضیات کے جدی و پشتی وارث ہیں۔