پسنی : الف اعلان اور بامسار گوادر کے اشتراک سے ’’گوادر کے تعلیمی مسقبل‘‘ کے عنوان سے گوادر پریس کلب گوادر میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدواران بی این پی مینگل کے میر حمل کلمتی، متحدہ مجلس عمل کے سعید احمد، آزاد امیدوار اویس اقبال اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کہدہ علی نے اپنے اپنے پارٹیوں کے تعلیمی منشور پیش کئیے۔
Posts By: بیورو رپورٹ
بلوچ اپنے رہشون کی حمایت میں کسی مصلحت کاشکار نہ ہوں، جمیل دشتی
تربت : بی این پی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کیچ IIIکے امیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے کہاہے کہ جان محمددشتی کوجب آپ ووٹ دینگے توان کے کاروان میں شامل بھی ہوجائیں،یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ، بلوچ اپنے رہشون کی حمایت میں کسی مصلحت کے شکارنہ ہوں،جان محمددشتی بلوچ حقوق کے لئے اٹھنے والی مضبوط ترین آوازہوگی، بی این پی قوم کے لئے آخری سہاراہے ۔
حقوق کے حصول کیلئے بلوچ عوام پارلیمنٹ سیاست میں حصہ لے ، جان محمد دشتی
تربت : بی این پی کے مرکزی رہنمااورمعروف اسکالرجان محمددشتی نے کہاہے کہ جب تک پارلیمنٹ کے فورم پرعوامی ووٹوں سے منتخب بلوچ نمائندہ نہیں پہنچے گااس وقت تک بلوچ کی کوئی شنوائی نہیں ہوگی ، غیرحقیقی نمائندہ قطعاًبلوچ مفادات کے حق میں نہیں بولے گا۔
ساحل وسائل پر بلوچ حق و اختیار کی جدوجہد مقصدہے سمجھوتہ نہیں کرینگے، اخترمینگل
پسنی: بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی ساحل اور وسائل کے حوالے سے کمپرومائز نہیں کرے گا۔بی این پی واحد جماعت ہے جو گزشتہ 20 سالوں سے ساحل اور وسائل اور بلوچ قوم کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔
سردار اختر مینگل گوادر پہنچ گئے ، ایئر پورٹ پر کارکنوں نے استقبال کیا
گوادر : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و این اے 272 لسبیلہ گوادر کے امیدوار سردار اختر جان مینگل گوادر پہنچ گئے۔
عوامی ووٹوں کو سیڑھی بناکر سابقہ امیدوار شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں ،جمیل دشتی
تربت: بی این پی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اپنے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے حقائق آشکارہوئے ہیں کہ گزشتہ ادوارمیں عوام کے ووٹوں کوسیڑھی بناکرسابقہ امیدوارشاہانہ زندگی گزاررہے ہیں جبکہ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔
گوادر بجلی بحران کیخلاف سماجی تنظیموں کامظاہرہ
گوادر : گوادر میں بجلی بحران کے خلاف سول سوسائٹی و مختلف سماجی گروپس کی جانب سے احتجاجی ریلی ، ایکسیئن کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی، فوری تبادلہ کا مطالبہ۔ سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی و دیگر امیدواروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
اپنی بہتر مستقبل کی خاطر قوم کو درست فیصلہ کرنا ہوگا، میجر جمیل دشتی
تربت: بی این پی کے مرکزی رہنماوپی بی 47منددشت گوکدان کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے کہاکہ قوم اپنے فیصلوں میں بااختیارہے ،لیکن عاقبت کومتاثرکرنے والے فیصلوں سے قبل مل بیٹھ کرسوچیں اورمشاورت کے بعداقدام اٹھائیں۔
بلوچوں نے ہمیشہ انتخابات کا بائیکاٹ کرکے غلطی کی ہے، جان محمد دشتی
تربت : معروف بلوچ دانشور وادیب اوربی این پی کے مرکزی رہنماواین اے 271میں قومی اسمبلی کے نامزدامیدوارجان محمددشتی نے کہاہے کہ بلوچوں نے 1977کے غیر جماعتی الیکشن سمیت پانچ مرتبہ انتخابات کا بائیکاٹ کر کے بڑی غلطی کی ہے اور اسی غلطی کی وجہ سے آج غیر سیاسی عناصر پارلیمانی سیاست پرقبضہ کیے ہوئے ہیں جس سے سیاسی افق پراگندہ ہو گئی ہے۔
بی اے پی نئی پارٹی نہیں اس کے بننے میں 70 سال لگے ہیں ،جام کمال
قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا ہیکہ اب اسلام آباد کی بجائے بلوچستان کی فیصلے بلوچستان میں ہوا کریں گے اگر بلوچستان میں سیاسی محرومی ختم نہ ہو ئی تو بلوچستان مزید پسماندہ گی شکار ہو جائیگا ۔