تربت : معروف بلوچ ادیب اوربی این پی کے مرکزی رہنماوNA271قومی اسمبلی کے نامزدامیدوارجان محمددشتی نے کہاہے کہ قوم کو حقیقی رہنمائی کی ضرورت ہے ، بلوچستان میں بلوچوں کی پارلیمنٹ میں موثرنمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بلوچ آج بھوک وافلاس اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
Posts By: بیورو رپورٹ
الیکشن میں تاخیر ہوئی تو ملک مزید بحران کا شکار ہوگا ، غفور حیدری
قلات: متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہیکہ اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو ملک مزید بحران کا شکار ہو گا الیکشن بروقت ہونی چاہئے 2013 کے تاریخ کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہئے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو ایم ایم ائے سخت مذاہمت کریگی 2013میں جن نا اہل قوتوں کو عوام پر مسلط کیا گیا ۔
بی این پی قومی حقوق کے حصول کو یقینی بنائے گی،جان محمد دشتی
تربت: تمپ کے مختلف وفودکی بلوچستان نیشنل پارٹی کے الیکشن سیل میںNA271کے نامزدامیدوارجان محمددشتی اورحلقہ پی بی 47کیچ IIIکے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی سے ملاقات کی اوراس عزم کااعادہ کیاکہ انتخابات میں بی این پی ضلع کیچ میں قومی اسمبلی کی نشست سمیت تینوں صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت کربلوچستان میں قومی حقوق کے حصول کویقینی بنائے گی ۔
این اے 272گوادر کم لسبیلہ پر کانٹے دار مقابلے کا امکان
پسنی : حلقہ این اے 272 گوادر کم لسبیلہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر کانٹے دار مقابلہ کی امکان اور یہ معرکہ آرائی دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی۔ ماضی کے حلیف جام ، بھوتانی اب حریف بن گئے۔
بی این پی نے ضلع کیچ میں بھر پور انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی نے ضلع کیچ میں بھر پور انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ، قومی اسمبلی کے امیدوار معروف اسکالر دانشور جان محمد دشتی کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ، انتخابی عمل میں کی اس شروعات پر جان محمد دشتی کی رہائش گاہ پر مختلف ،مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بی این پی کی سیاسی میدان میں سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جان محمد دشتی اور میجر جمیل دشتی کی قیادت میں عوام جوق درجوق ان کی کامیابی کے لیے میدان عمل میں اتر آئے گی۔
پانچ سال حکومت میں رہنے والے اپوزیشن کے بھی مزے لے رہے ہیں، اختر مینگل
قلات: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہیکہ پانچ سال حکومت کے مزے لوٹنے والے اب اپوزیشن کو بھی اپنا میراث سمجھنے لگے ہیں ۔
قلات ،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو بچوں سمیت خاتون جاں بحق
قلات: قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد جانبحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔
قلات، گیس کی زائد بلوں کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
قلات: قلات میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے غریب عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنا شروع کردیا ہے سوئی گیس حکام خود اقرار کرتے ہیں کہ قلات میں گیس پریشر نہیں پہنچتا ہے مگر اس کے برعکس قلات کے صارفین کو ہزاروں روپے بلز بھیجنے پر شہریوں میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہیں۔
قلات میں ترقی کے دعوئے ڈھونگ ہیں، آغا عرفان کریم
قلات: سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمدزئی نے کہا ہیکہ آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے میر ے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کا عوام خود گواہ ہیں موجودہ حکومت قلات ترقی کے تو بہت دعوے کرتی رہتی ہیں ۔
پنجگور سول ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی
پنجگور : پنجگورسول اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ادویات کا بحران اور ایکسرے فلمز کی عدم دستیابی بدستور جاری ہے مریض صبح سے دوپہر تک اسپتال کی خاک چھان کر واپس گھروں میں خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں ایمرجنسی میں آنے والوں کا تو برا حال ہوتا ہے ۔