
کوئٹہ+گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشتگردوں کے حملے میں تحصیلدار سمیت سات لیویز اہلکار جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔حملہ آور لیویز اہلکاروں کی ایک گاڑی اور اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی کے مطابق واقعہ گوادر سے مغرب میں تقریباً اسی کلو میٹر دورتحصیل جیونی کی سب تحصیل سنٹ سر علاقے کلدان میں پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا