پسنی : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرحوم ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں تحصیل کنونشن کا انعقاد ،ڈاکٹر یاسین کو خراج تحسین پیش ،بلوچستان میں بندوق کی سیاست دم تھوڑ چکی ہے ،بلوچستان کے سیاسی کھٹن کو نیشنل پارٹی کی حکومت نے ڈھائی سالوں میں ختم کردیا ،جو لوگ کل ’’ وڈھ ‘‘ جاتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن آج وہ کوئیٹہ میں کونسل سیشن اور آزادانہ سفر کررہے ہیں اور اسکے باجود نیشنل پارٹی کو بُرا بھلا کہتے ہیں ،کنونشن سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیر حاصل خان بزنجو ،میراکرم دشتی ، میر حاجی فداحسین دشتی ،عابدرحیم سہرابی ،رمضان میمن ،بی ایس او پجار کے محمدجان کریم اور گہرام اسلم نے خطاب کیا انہوں نے ڈاکٹر یاسین نے اپنی پوری زندگی سیاست کرتے ہوئے گزاری ہے
Posts By: بیورو رپورٹ
ترقی کی آڑ میں مقامی آبادی کو بیدخل کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں پارلیمانی کمیٹی اقتصادی راہداری
گوادر : تر قی کی آ ڑ میں مقامی آبادی کو بے دخل کر نے کا تا ثر قطعی طور پر درست نہیں ۔ایکسپر یس وے کے منصو بے سے ماہی گیر وں کے روزگار پر کوئی اثر نہیں پڑ ے گا۔ گوادر ملک کی تر قی کا دروازہ ہے۔ سب سے پہلے یہاں کی مقامی آبادی کوثمرات ملنی چا ہےئے مقامی آ بادی کے خدشات اور تحفظات وزیراعظم پاکستان اور چینی سفیر کے سامنے پیش کر ینگے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے پا ک چائنا اقتصاد ی راہداری کے چےئر مین اور اراکین کو بلد یاتی نمائندوں اور سیا سی جماعتوں کے رہنماؤں کو یقین دہانی۔ گزشتہ روز یہاں گوادر میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین بابو گلاب
ماہی گیروں کو اعتماد میں لیے بغیر گوادر کے تمام منصوبے نا کام ہونگے فشرفوک فورم
گوادر : حکومت کو اربوں روپے کا زرمبالہ دینے والے ماہی گیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ٹرالنگ کی وجہ سے سمندر بانجھ ہورہاہے، گوادر کے ماہی گیروں کو اعتماد میں لیے بغیر گوادر کے تمام منصوبے ناکام ہو ں گے، دیمی زر ایکسپریس وے کی تعمیر پر ماہی گیروں کو تحفظات ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان فشر فوک فورم گوادر کے صدر اکبر رئیس ، میر اتحاد کے غنی آصف ، جنرل سیکرٹری کے بی یو جے ،جوائنٹ سیکرٹری شوکت زیکو نے فشر فوک فورم کے آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے آفیسران کا دورہ گوادر گوادر کے تحفظ کیلئے پاک آرمی کے تعاون سے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے،وفد کو بریفنگ
گوادر : نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آف اسلام آباد سے 110آفیسران پر مشتمل وفد نے گوادر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے گوادر پورٹ اٹھارٹی اور ادارہ ترقیات گوادر کی بریفنگ میں شرکت کی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے آئے ہوئے آفیسروں میں سے 34 آفیسروں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرازق درانی نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر بندرگاہ کو مزید فعال بنانے کے لئے صوبوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے، ریلوے ٹریک اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوری 2016ء تک کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
لڑائی جھگڑوں اور تنازعات کا مصالحت کے ذریعے حل مثبت پیش رفت ہے،سعید الزمان صدیقی
کراچی: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی نے کہاہے کہ ماضی میں لوگ عدالتوں اور تھانوں میں اپنے معاملات کوحل کرانے کوترجیح دیتے تھے،عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات اور کیسوں کے فیصلوں میں تاخیرکی وجہ سے عدالتوں پرعوام کااعتمادختم ہوتاگیا۔اب لوگ اپنے لڑائی جھگڑے،تنازعات اور دیگرعدالتی معاملات تھانے اورعدالتوں کے باہرمصالحت سے حل کرناچاہتے ہیں۔میڈی ایشن (مصالحت)کے ذریعے معاملات کوحل کاباقاعدہ آغازمغربی ممالک سے شروع ہوا،جہاں عدالتوں میںآلٹرنیٹوڈسپیوٹ ریزولوشن(اے ڈی آر)کانفاذہوا۔جس کی وجہ سے متعددمقدمات کوعدالتوں میں سماعت
صو بائی حکومت نے گوادر میں گر لز کالج کے قیام کی منظوری دیدی
گوادر : صو بائی حکومت نے گوادر میں گر لز کالج کے قیام کی منظوری دیدی۔ کالج کی عمارت 104ملین کی لا گت سے تعمیر کیا جا ئے گا۔ گرلز کالج کے قیام سے تعلیم نسواں کو فرو غ ملے گا۔ کالج کے قیام کی منظوری پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے شکر گزار ہیں ۔ چےئر مین عا بد رحیم سہرابی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے بعد گوادر میں گرلز انٹر کالج کے قیام کی منظوری دی گئی ہے اس ضمن میں ٹینڈ ر کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے جس کے تحت کا لج کی عمارت کی تعمیر میں 104ملین روپے صرف ہونگے
گوادر کاشغر اقتصادی راہداری بلوچ قوم کیلئے نہیں ، ڈاکٹر حئی بلوچ
تربت: یشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کو 68 سال ہو چکا ہے قومی تحریک کا ابھی تک آقااور غلامی کا رشتہ ترک نہ ہو سکا ہے ،کاشغر گوادر روڈ بلوچ قوم کیلئے نہیں ہے چند قوتیں اپنی مفادات کی راہیں ہموار کرنے کیلئے ترقی کا شوشا کر رہے ہیں ترقی کے نام پر سائل بلوچستان پر قبضہ اور غیروں کو آباد کرنے کا فارمولا ہے انھوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کیا ہے اس پلان کے تحت ظالمانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں بلوچوں کی مقدر کا فیصلہ کرنے
گوادر ، نامعلوم مسلح افراد کی کشتی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق دو زخمی
گوادر: گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی کھلے سمندر میں کشتی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیمی زر کے مقام پر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار میں مصروف تین افراد عامر ، خالد اوربدل سکنہ گوادر پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد خالد اوربدل کو فارغ کردیا گیا
گوادر ایئر پورٹ پر آئندہ سال جنوری سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا
گوادر: چین کی گرانٹ سے گوادر کے نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آئندہ سال جنوری سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا، منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 22.247 ارب روپے ہے، 4300ایکڑ رقبہ پر محیط انٹرنیشنل ائیرپورٹ 30ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا جس میں سفر کی تمام جدید سہولتیں دستیاب ہونگی اس کے رن وے کی لمبائی 12ہزار فٹ ہوگی اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہوگا۔
وانگ شی تاؤ کی قیادت میں چینی وفد کا گوادر بندرگاہ کا معائنہ
گوادر: نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین وانگ شی تاؤ (Mr. Wang Xiaotao) کی قیادت میں گوادر کا دورہ کرنے والے چینی وفد نے گوادر بندرگاہ کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزراء احسن اقبال، کامران مائیکل، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی