خضدار: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کا دفاع ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،مدارس کا کردار ہمیشہ اسلام اورمذ۰بی علوم کی سر بلندی کے لئے رہا ہے مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ آج مسلم ملک کے حاکموں نے مکران میں مساجد و مدارس کے خلاف سازشیں شروع کی ہیں اور مدارس کو بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں