
گوادر: بلوچستان کو حق دو تحریک کا دھرنا 29 ویں روز بھی جاری رہا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکر یٹری سابقہ ایم این اے لیاقت بلوچ حق دو تحریک کے سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا گاہ پہنچ گئے۔ دھرنا گاہ پہنچنے پر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پنڈال تک لے گئے۔