گیارہ ہزار کے وی کی تار گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات:  قلات میں بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی تار ٹوٹ کر گھر پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین جھلس کر شدید زخمی ہوگئے واقع کے بعد لواحقین نے کیسکو کی غفلت اور لا پرواہی کے خلاف نعش رکھ احتجاج کیاہ کیسکو کو کئی بار درخواست دی گئی تھی کہ بجلی کی تاریں بوسیدہ ہو چکے ہیں اور آ ہے روز ٹوٹ کر گر جا تے ہیں انہیں گھر کے اوپر سے ہٹا دیا جائے

سانحہ پرکوٹک ہوشاپ کے لواحقین کی میت کے قافلے کوروکنے کی مذمت کرتے ہیں، آل پارٹیز کیچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے سانحہ پرکوٹک ہوشاپ کے لواحقین کی میت کے قافلے کو روکنے کی شدید مذمت کی، ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میت کو کوئٹہ لیجانے والے قافلے کو راستے میں روک کر تنگ کرنا انصاف کے حصول میں روڑے اٹکانا ہے، انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز انصاف کے حصول کے لیے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہے اور ہر قدم ان کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

تقریروں سے نہیں اپنے فیصلوں سے انصاف کا بول بالا کرنا ہے ، چیف جسٹس نعیم اختر

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  ضلع کیچ کے صدر مقام تربت میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ کی عمارت کی گراؤنڈ بریکنگ کی انتہائی پروقار تقریب رونمائی لائی گئی۔ اس دوران تقریب میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ، جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس کامران خان ملاخیل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب محمد طاہر اور رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ جناب راشد محمود کے علاوہ سابقہ جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ( ر) شکیل احمد بلوچ اور سابقہ ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ناظم الدین سمیت سینیٹر اکرم دشتی۔

ہوشاپ واقعہ پر ڈی سی کیچ کا جانبدار رپورٹ از خود سولات جنم دے رہا ہے،بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ہوشاپ واقعہ پر ڈی سی کیچ کا جانبدار رپورٹ از خود سولات جنم دے رہا ہے۔لواحقین، صحافی برادری اور سیاسی تنظیموں کا موقف جانے بغیر راتوں رات مبہم رپورٹ جاری کردیا۔

شاہ میربلوچ ، مرتضیٰ بلوچ کو بازیاب کرایاجائے ،بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیربلوچ نے کہا ہے کہ طلباء سیاست اورسرگرم طلباء سیاسی رہنمائوں کے خلاف کسی بھی عمل کے خلاف طلباء تنظیمیں ایک پیج پرہیں، بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹرصبیحہ بلوچ کے بھائی شاہ میربلوچ اورکزن مرتضیٰ بلوچ کو جلد بازیاب کرایاجائے بصورت دیگرملک گیراحتجاج کا سلسلہ شروع کریںگے۔

ہوشاپ وا قعہ پر دھرنا جاری ،انتظامیہ کی رپورٹ مسترد کر تے ہیں ، آل پارٹیز کیچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: سانحہ ہوشاپ میں شہید بچوں کی میتوں کے ہمراہ شہید فدا چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری، اس دوران آل پارٹیز کیچ،بی ایس او کے مختلف دھڑوں کے اراکین، خواتین اور بچوں سمیت سول سوسائٹی کے رضاکار موجود رہے، دھرنا میں شہید رامز کی فیملی بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند کی سربراہی میں بھی شریک ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے صبح دھرنے میں آکر فیملی سے مزاکرات کرنے کی کوشش کی۔

امریکی انخلاء کے بعد امن بارے سوالات ہیں اسکے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے ،کر اچی میں سیمینار

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دی انٹلیکچولز فورم کی جانب سے “افغانستان کا پیچیدہ معاملہ اور اس کے اثرات” پر سیمینار کا انعقادجون ایلیا لان میں کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ بیشک یہ درست ہے کہ اپنے لوگوں کا خیال کسی بھی ریاست کیلئے اولین ہے لیکن کچھ تاریخی غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن سے آپ چاہ کر بھی پیچھا نہیں چھرا سکتے۔آج لگتا تو ہے کہ افغان جنگ ختم ہوگئی لیکن کیا وہ واقعی ختم ہوچکی ہے؟۔آپ نے دیکھا ہے کہ جب سے افغانستان میں طالبان کا ٹیک اوور ہوا پاکستان میں سلیپنگ سیلز ایکٹو ہوگئے ہیں۔

ہوشاپ ، فورسز کی فائرنگ سے درکمسن بچے جاں بحق،ایف سی نے مائر کولہ فائر کیا ،لواحقین فر نیٹر کور کااظہار لا تعلقی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: ہوشاپ میں سیکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے دو کمسن بہن بھائی شہید ایک زخمی۔ ایف سی نے واقعہ کی تردید کردی۔ ہوشاپ کے علاوہ پرکوٹگ سے تعلق رکنے والی رحیم بخش بلوچ جو شہید بچوں کے ماموں ہیں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں میڈیا کو بتایا کہ ان کی گھر کے پیچھے کھیلنے والے بچوں پر اتوار کی صبح ایف سی کی قریبی پوسٹ سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس سے 7 سالہ بچہ اللہ بخش ولد عبدالواحد اور 5 سالہ بچی شرارتوں بنت عبدالواحد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ مارٹر کی زد میں آکر ایک بچہ مسکان ولد وزیر شدید زخمی ہوا جسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہوشاپ واقعہ ،متاثرہ خاندان کا میتوں کے ہمراہ دھرنا آل پا ر ٹیز کی حمایت دھرنے میں شرکت

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: سانحہ ہوشاپ کے متاثرہ فیملی کا انصاف رسائی کے لیے شہید فدا چوک پر میتوں کے ہمراہ دھرنا۔ آل پارٹیز کیچ ،بی ایس او، بی ایس او پجار اور تربت سول سوسائٹی نے حمایت کرکے دھرنا میں شرکت کی۔

گوادر ،گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:  گوادر ،گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص زخمی میونسپل کمیٹی گوادر کے فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔