آل پارٹیز کیچ کا ہوشاپ واقعہ پر افسوس کااظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں میں ہوشاپ واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں شہید بچوں کے دردناک شہادت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرکے انسان دشمن قوتوں نے ظلم و… Read more »

ایف سی کی بلاوجہ بچوں پر گولہ باری کسی درندگی سے کم نہیں،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایف سی کی جانب آج صبح ہوشاپ میں معصوم بچوں پر گولہ باری و بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ کہ ایف سی کی بلاوجہ بچوں پر گولہ باری کسی درندگی سے کم نہیں ایسے واقعات روز کے معمول بن چکے ہیں یہ کونسا ریاستی آئین و قانون ہے کہ آبادیوں کے اندر گولہ باری کریں ماؤں کے لخت جگر معصوم بچوں کو شہید کرکے درندگی کے ساتھ گھوم کر خود کو ریاستی محافظ سمجیں۔

گوادر میں بجلی کے بحران کے مستقل حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ،کیسکو

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: گوادر میں بجلی کے بحران کے مستقل حل کے لئے منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے۔ مکران کو قومی گرڈ سے ملانے کا منصوبہ دوسال میں مکمل کیا جائے گا۔ گوادر شہر میں بجلی کی فراہمی کے لئے زیر زمین کیبلنگ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کیسکو بلوچستان کے سی ای او انجینئر محمد عارف نے گزشتہ روز گوادر میں کھلی کچہری سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

این ایل سی نے کاروباری برادری کی سہولت کے لیے گوادر میں دفتر قائم کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:  این ایل سی نے کاروباری برادری کی سہولت کے لیے گوادر میں دفتر قائم کردیا۔ تفصیلات گوادرمیں کاروباری برادری کو سامان کی ترسیل کے لئے معیاری خدمات فراہم کرنے اور کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے گوادر پورٹ پر دفتر کھول دیا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نصیر احمد کاشانی نے بزنس کمپلیکس گوادر پر منعقدہ ایک تقریب میں این ایل سی کارپوریٹ آفس کا افتتاح کیا۔

جیونی سے اور ماڑہ تک غیر قانونی ٹرالنگ جاری مقامی ماہیگروں کے فاقوں کی نوبت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پسنی : جیونی سے لیکر اورماڈہ تک ٹرالر کی سمندری حیات کی نسل کشی برقرار، محکمہ فشریز کی جانب ٹرالروں کی روک تھام کے وعوے دھرے کے دبرے رہ گئے، کل اورماڈہ کے سمندری حدود میں ڈوبے ہوئے گجہ وائر نٹ لانچ نے محکمہ فشریز کے ذمہ داروں کی جانب نام نہاد کاروائیوں کا بھانڈا پھوڈ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے جیونی کے ماہیگیر سمندر ی حدود میں غیر قانونی فشنگ و ٹرالروں کے حوالے شکایتوں کے ساتھ سراپا احتجاج ہیں اور ساتھ ہی گزشتہ دنوں اورمارہ کے سمندری حدود میں ایک ٹرالر ڈوب گیا ہے۔

شہید رامز خلیل سلو بلیدہ میں سپردخاک

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  شہید رامز خلیل سلو بلیدہ میں سپردخاک، سیکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید رامز خلیل کی فیملی اور صوبائی حکومت کے درمیان کامیاب بات چیت کے بعد کوئٹہ میں جاری دھرنا جمعرات کی رات ختم کردیا گیا۔

سا ئل پر قوموں کے اختیار کو تسلیم کیا جا ئے ، اٹھارویں تر میم کی راہ میں رکا وٹیں ڈالی جا رہی ہے ، نیشنل پا رٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:  پاکستان میں جمہوری نظام کو پنپنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اٹھارویں ترمیم کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ پاکستان چار وحدتوں پر مشتمل ہے ملک ہے۔ قوموں کے وسائل پر اختیار کو تسلیم کئے بغیر حقیقی جمہوری نظام کا قیام بے سود ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے سیاسی مکالمہ، جمہوری جدوجہد، پاکستان اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال کے عنوان پر گوادر پریس کلب میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے مسائل بڑھ گئے ہیں ،عوام کا جینا محال ہو گیا ہے نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق سنیٹر میر کبیر محمد شہی نے مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سرکٹ ہاؤس تربت کے ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گئی ہے، بلوچستان میں شروع سے مسائل، جبر محکومیت اور آپریشن ہورہی ہے، اس حکومت کی 3 سالوں کی گندگیاں 70 سالہ گندگی سے زیادہ ہیں، بلوچستان کے اتنے ایشوز ہیں کہ ان کو ڈسکس کرنا مشکل ہے، خصوصاً مکران میں ہزاروں مسائل پیدا کیے گئے ہیں۔

گوادر بار کونسل نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : گوادر بار کونسل نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔کسی وکیل نے مقدمے کی پیروی نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق گوادر بار نے سانحہ تربت کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔اس موقع پر کسی وکیل نے مقدمے کی پیروی نہیں کی۔