
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئرنائب صدر سابق سینیٹر میرکبیرمحمد شہی اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاہے کہ ریاست اس وقت منظم ومستحکم اندازمیں آگے بڑھ سکتی ہے جب جب اسے سیکورٹی اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ کی طرف لے جایاجائے، نیشنل پارٹی کی جدوجہد کامقصد عوام کی حق حاکمیت، پارلیمنٹ کی بالادستی، بلوچ شناخت اورساحل وسائل کا تحفظ ہے،بارڈر کے کاروبارسے بلوچستان کے21لاکھ لوگوں کی زندگی وابستہ ہے، بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے نیشنل پارٹی ہرممکن ساتھ دے گی۔