تربت: آل پارٹیز کیچ کے کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آپسر میں گزشتہ روز شہید کی گئی تاج بی بی کے قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے کی مذمت کرکے ایف آئی آر کو مسترد کردیا اور کہا کہ انتظامیہ نے اصل ملزمان کو بچانے کے لیے حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کیا اور جھوٹا ایف آئی آر درج کرکے متاثرہ خاندان کے لیے انصاف رسائی غیر ممکن بنانے کی کوشش کی ہے، پریس کانفرنس میں شہید تاج بی بی کے بھانجا عبدلرازق بلوچ اور دیگر فیملی ممبران کے علاوہ آل پارٹیز کے ڈپٹی کوارڈی نیٹر فضل کریم، پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما خان محمد جان، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب شمبے زئی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام یاسین بلوچ، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ، جے یو آئی تحصیل تربت کے امیر مولانا عبدالقدیر مینگل، ثناء اللہ مری، آل پارٹیز کے ترجمان حفیظ علی بخش، نیشنل پارٹی کے رہنما انور اسلم اور تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔
پسنی: پسنی میں عوامی مسائل سننے اور انکی فوری حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے لان میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں عام عوام نے پسنی کے جملہ مسائل کے حوالے متعلقہ شکایات پیش کیں جس میں پسنی کے اجتماعی و علاقائی مسئلے زیر بحث آئے ، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد عارف زرکون نے کھلی کچہری میں پسنی متعلق عوامی مسائل و شکایات سنے ۔
تربت: جمعیت طلباء اسلام ضلع کیچ کے زیراہتمام تربت پریس کلب کے سامنے کوئٹہ میں طلباء کی گرفتاری اورتشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرہ سے جے ٹی آئی ضلع کیچ کے صدر ظہوراحمدنقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم سی آن لائن ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کوئٹہ میں طلباء کی گرفتاری اور ان پر تشدد انتہائی قابل مذمت عمل ہے، میڈیکل طلباء کے آن لائن انٹری ٹیسٹ فوری طورپر منسوخ کرکے دوبارہ تحریری ٹیسٹ لیا جائے۔
تربت: ایچ آر سی پی ریجنل آفس تربت مکران کے ترجمان نے ایک پریس رلیز کے زریعے مظلوم میڈیکل طلباء و طالبات سے اظہارِ یکجہتی اور حانی بلوچ کے انتقالِ پرْ ملال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میڈیکل کمیشن کے زیر اہتمام روایت اور مامول کے بر خلاف جب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیست (MDCAT) فزیکل کی بجائے آنلائن کیا گیا اور پرچوں میں غیر متعلقہ سوالات لائے گئے جس پر میڈیکل کے امیدوار طلباء و طالبات اور ان کے ہمدرد طلباء و طالبات کی جانب سے اہتجاج کے تور پر دھرنا دیا گیا۔
گوادر: بی ایس او گوادر زون کی جانب سے کوئٹہ میں گزشتہ روز پرامن احتجاج پر بیٹے طلباء و طالبات پر پولیس کی لاٹھی چارج و گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔احتجاجی مظاہرے میں بی ایس او گوادر زون ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، گوادر سول سوسائٹی ، بی ایس او پجار گوادر زون، آل پارٹیز گوادر کے نمائندگان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان میں طلباء و طالبات سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی نظام زندگی مفلوج ہوچکی ہے آئے روز مختلف قائل کی وجہ سے طلباء و طالبات سمیت شہری احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہیں ۔
قلات: قلات، کلی رودینی میں پانی کی عدم فراہمی پر خواتین اور بچوں کا پانی کے ڈبوں اور ریڑیوں کے ساتھ شدید اور محکمہ پی ایچ اای کے خلاف شدید نعرے بازی خواتین اور بچوں کا کہنا تھا کہ کلی رودینی کی واٹر سپلائی گزشتہ دو مہینوں سے خراب ہے محکمہ پی ایچ ای کو کئی بار درخواست دینے کے باوجود محکمہ واٹر سپلائی کی مر مت نہیں کر رہی صرف علاقہ مکینوں کو خاموش کرنے کے لیئے ایک ماہ قبل لاکر ٹرائی پارٹ تو کھڑا کیا مگر ٹیوب ویل کی مشین کو جون کا توں چھوڑ دیا گیا ہے اگر محکمہ نے واٹر سپلائی اسکیم کو بحال نہیں کیا تو قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا ۔
تربت: بی ایس او اور پجار کا پاکستان میڈیکل کمیشن اور کوئٹہ میں میڈیکل طلبہ کی گرفتاری کے خلاف تربت میں احتجاج، شھید فدا چوک پر مظاہرہ۔ آل پارٹیز کیچ اور تربت سول سوسائٹی نے احتجاج کی حمایت کی تھی۔ کوئٹہ میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلبہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں سمیت پی ایم سی کی جانبداری کے خلاف تربت میں بی ایس او پجار اور بی ایس او کے زہر اہتمام عطا شاد ڈگری کالج تربت سے شہید فدا چوک تک ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔
پسنی: پاکستان کسٹم اہلکاروں کی ناروا سلوک کے کیخلاف تربت ٹو گوادر مین شاہراہ مال بردار و دیگر چھوٹی گاڑیوں نے کلانچ کے مقام پر احتجاجاً بلاک کردیا۔ اس وقت پاکستان کسٹم کی بے بلاوجہ بھتہ خوری کیخلاف احتجاج جاری ہے ،مین شاہراہ پر گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے آدھی رات کو طلباء پر انتظامیہ کی جانب حملہ آور انہیں تشدد، لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا طلباء پر امن احتجاج پر بیٹھے جائر مطالبات کے حق میں جدوجہدکر رہے ہیں۔
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پرامن طلباء پر بلوچستان حکومت اور گورنر کی حکم پر کوئٹہ پولیس نے حملہ کرکہ طلبہ کو زد و کوب کیا ہے اور ان پر شیلنگ و ہوائی فائرنگ کرکہ درجنوں طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔ جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔