طلباء پر حملہ گورنر بلوچستان کے حکم پر کیا گیا،بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پرامن طلباء پر بلوچستان حکومت اور گورنر کی حکم پر کوئٹہ پولیس نے حملہ کرکہ طلبہ کو زد و کوب کیا ہے اور ان پر شیلنگ و ہوائی فائرنگ کرکہ درجنوں طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔ جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پسنی کے آرٹسٹوں نے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیو قامت بیچ اسکیچ بنادیا

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی: پسنی کے آرٹسٹوں نے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیو قامت بیچ اسکیچ بناکر سب کو حیران کردیا ، دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 کی مناسبت سے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیوقامت بیچ اسکیچ بناکر سب کو حیران کردیا،پاکستان میں بنائی گئی سب سے بڑی بیچ اسکیچ ہے ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بیچ اسکیچ کو ٹویٹ کیا،بیچ اسکیچ 57×62 فٹ پر بنائی گئی ہے جو 3ہزار 534اسکوائر فٹ بنتی ہے۔

آبسر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں’ضلعی انتظامیہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے آسکانی بازار آپسر واقعہ کے بارے میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ایک خاتون کی ہلاکت پر بہت دکھ ہواہے، لواحقین کیغم میں برابرشریک ہیں، انہوں نے کہاکہ واقعہ سے متعلق فیملی کہہ رہی ہے کہ فورسز کی طرف سے فائرنگ ہوئی ہے، سوشل میڈیامیں بھی لوگ یہی الزام لگارہے ہیں۔

تربت آبسر وا قعہ کیخلاف آل پارٹیز کا ریلی ودھرنا ، قاتلوں کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آسکانی بازار آپسر میں تاج بی بی کی شھادت کے خلاف آل پارٹیز کیچ اور تربت سول سوسائٹی کی طرف سے ریلی اور شہید فدا چوک پر دھرنا۔ واقعہ کی شفاف تحقیقات، قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر کا ندراج سمیت فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ریلی میں فیملی ممبران سمیت خواتین کی بڑی تعداد شامل تھیآل پارٹیز کیچ اور تربت سول سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ روز آسکانی بازار آپسر میں تاج بی بی کو شھید کرنے کے خلاف ریلی نکال کر احتجاج کیا گیا۔

تربت،سرحد تجارت میں تیل کا روبار کو بھی شامل کیا جائے،عوامی حلقے

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی: تیل کے کاروبار سے منسلک کلانچ کے وفد کا یونین کونسل کلانچ کے سابق چیرمین اور معروف شخصیت سیٹھ امان جمعہ کی سربراہی میں تربت میں منعقدہ کمشنر مکران کی کھلی کچہر ی میں شرکت، بارڈر یونین کے صدر سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا، کلانچ کے وفد نے سیٹھ امان جمعہ کی سربراہی میں کھلی کچھری میں کمشنر مکران ڈویڑن کو مسائل پر مشتمل سپاسنامہ پیش کرنے کے علاوہ بتایا کہ تربت جو مکران ڈویڑن کا ہیڈ کوارٹر ہونے کے ساتھ مکران کا تجارتی مرکز ہے جہاں نہ صرف مکران بھر بلکہ کولواہ آواران ضلع کے ہزاروں افراد کا روزگار یہاں منسلک ہے۔

آبسر واقعہ قابل مذمت ہے’آل پارٹیز کیچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آسکانی بازار آبسر میں خواتین پر فائرنگ کے نتیجے میں بلوچ خاتون تاج بی بی کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ھوئے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بے گناہ شہریوں پر حملے اور تشدد روز کا معمول بنتا جارہاہے۔

آبسر واقعہ قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی کیچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  جماعت اسلامی کیچ کے امیر غلام یاسین بلوچ نے آبسر تربت میں سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بے لگام ادارے حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ آے روز بے گناہ شہریوں کا قتل جنگل کا قانون ہے۔

گوادر کے لوگ لاوارث نہیں،عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے،مولانا ہدایت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: گوادر کے لوگ لاوارث نہیں،عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے، ہم بھی پاکستانی ہیں، بار بار کی شناخت اور تذلیل سے عوام تنگ آچکے ہیں۔30 ستمبرکو گوادر کے عوام کا تاریخی جلسہ ہوگا۔عوام اپنے گھروں سے نکلیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان اور دیگر نے بلال مسجد کے سامنے منعقدہ کارنر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہینہ شاہین کی یاد میں 7 روزہ آرٹ سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹ کی جانب سے بانی رہنماشہید شاہینہ شاہین کی یاد میں 7 روزہ_آرٹ سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان، 3 اکتوبرکو تربت میں 7روزہ آرٹ نمائش کا افتتاح، 4 اکتوبر کو گوادر، 5 اکتوبرکو تربت اور 7 اکتوبرکوپنجگورمیں وال پینٹنگ اور 10 اکتوبرکو تعزیتی ریفرنس کاانعقادکرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرپرسن معصومہ شاہین بلوچ منعقد ہوا۔