بی این پی عوامی میں شمولیت کرنے والوں کو کوئی مایوسی نہیں ہوگی،سعید فیض

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پسنی:  آج وارڈنمبر7 ریکپشت بازار میں مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 28 افراد نے چیئرمین سعیدفیض کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ایک پر وقار اجلاس کے دوران بی این پی عوامی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اپنی عزت پر سمجھوتہ کریں گے نہ ہی ساحل وسائل کی لوٹ پر خامو ش رہیں گے ،گوادر میں جلسہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: اپنی عزت ہر چیز سے مقدم ہے،اپنے وسائل کی لوٹ کھسوٹ پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے، سیکورٹی اداروں سے نفرت نہیں لیکن اپنی ماں بہنوں کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے۔ 30 ستمبر کے جلسے میں عوامی سیلاب امڈ آئے گا۔عوام بھرپور شرکت کریں۔

بلوچستان کی محرومیاں بہت زیادہ ہیں،ساتھ لیکر چلنا ہوگا،شہباز شریف

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو مضبوط کرنے اور قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کے لیے ہمیں تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔اتوارکو میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے اور مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل کی تعزیت کے لیے یہاں حاضر ہوا، جن کی جمہوریت، آئین کی پاسداری کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور تمام عمر پاکستان میں آئین کا بول بالا، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگادیا

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگادیا۔ احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے راہنما و کارکنان سمیت سماجی شخصیات کی شرکت، لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی۔

تربت،وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت میں خواتین ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی حمایت میں خواتین نے مند میں مینا مجید کی سربراہی میں ریلی نکالی اور جام کمال خان کے کارکردگی کی تعریف کی۔ خواتین نے وزیر اعلی بلوچستان کی حمایت میں بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

دوستوں کو مایوس نہیں کریں گے ،پارٹی نئی حکومت کا حصہ ہوگی،اسد بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بی این پی عوامی کے رکن سینٹرل کمیٹی علی جان جوسکی کی سربراہی میں کیچ کے وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر شوسل ویلفیئر میر اسد اللہ بلوچ سے ان کی رہائش گاہ کوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورت حال پہ بحث مباحثہ کیا گیا۔

پنجگور،بد امنی کے واقعات میں اضافہ،ایک ماہ میں 35افراد قتل ہوئے

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پنجگور میں حالات کی خرابی باعث تشویش ہے، ایک مہینے میں 35 افراد قتل کردیئے گئے، اسی طرح ضلع گوادر میں ٹرالر مافیا اور صاف پانی کی فراہمی مقامی لوگوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن حکمران طبقہ بلوچ اور بلوچستان کے معاملات سے بے گانہ ہوگئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں تربت سول سوسائٹی کے ممبران امجد مراد اور مبارک بلوچ بھی موجود تھے۔

مکران بجلی بحران کو دو ماہ کا عرصہ ہوچکا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  تربت سمیت مکران بھر میں دو مہینے سے بجلی بند، وزراء و مشروں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ ایرانی حکومت نے مکران ڈویڑن کو دو مختلف معاہدات کے تحت جیکی گور گریڈاسٹیشن زریعے 70 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

گوادر سے لاپتہ کئے گئے چار نوجوانوں کو بازیاب کرایا جائے، مولانا ہدایت الرحمن

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: اگر گوادر سے لاپتہ کئے گئے چار نوجوانوں کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو لواحقین کے ساتھ مل کر 18 ستمبر سے گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان ،لاپتہ کئے گئے ہمارے لخت جگر بے گناہ ہیں، اگر انھوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ملکی عدالتوں میں پیش کئیے جائیں۔ملکی آئین کے تحت جزا وسزا عدلیہ کا کام ہے،کسی ادارے کا نہیں۔لواحقین۔

گوادر میں بجلی کا بحران بدستور جاری ، صارفین پریشان

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: بجلی کا بحران بدستور جاری،بلا وجہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو وتجارتی صارفین پریشان، کیسکو کو لگام دینے والا کوئی نہیں،عوامی حلقے، تفصیلات کے مطابق گوادر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، شہر میں بلا وجہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو وتجارتی صارفین کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔