پسنی: پسنی کے ماہیگیروں کا محکمہ فشریز کی بھتہ خوری و غیر قانونی طور پر ماہیگیری کرنے والے سندھ کے ٹرالر کے خلاف مکران کوسٹل ہا ئی وے پر اپنے اہلخانہ سمیت دھرنا، مظاہرین نے پسنی زیروپوائنٹ پر پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دے دیا جسکی وجہ سے مکران سمیت سندھ و دیگر علاقوں سے آنے والے مال بردار و مسافر بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
گوادر: نیازی حکومت جھوٹ کی بیساکھیوں پر قائم ہے۔ 15 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کی ذریعہ معاش کو تباہ کر دیا گیا۔ گوادر سی پیک کے حوالے سے ترقی کا جو ڈول پیٹا جا رہا ہے لیکن شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
پسنی: مبینہ طور پر اراضیات پر قبضہ کے خلاف خواتین کا پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ، معتبر شخصیت ہماری اراضیات پر قبضہ کررہا ہے ،احتجاجی خواتین،انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے افراد سے اراضیات کی کھتونیاں اور کاغذات لانے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے کاغذات دینے سے انکار کردیا،تحصیلدار پسنی اور لیویز اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچی پھینکے گئے۔
تربت: جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ کے اختتام پر اتوار کے روز ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے مین روڈ براستہ نیشنل بنک سے تربت پولیس تھانہ کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں مقتولہ شاہینہ شاہین کی فیملی کی خواتین سمیت ایچ آرسی پی، آل پارٹیز،تربت سول سوسائٹی، کیچ سول سوسائٹی، بی ایس او، بی ایس او پجار کے نمائندے شریک تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھارکھے جن پرمختلف مطالبات درج تھے، ریلی کے شرکاء شہید شاہینہ شاہین کے نامزدقاتل کی گرفتاری وپھانسی اور حکومت کی نااہلی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، تربت پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آرسی پی اسپیشل ٹاسک فورس مکران کے کوآرڈی نیٹر غنی پروازنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید شاہینہ شاہین بلوچ قوم کی مڈی تھیں۔
تربت: مسلح افراد کا زیر تعمیر شورمہ ڈیم پر حملہ، مشینری جلادی، فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ لیویز زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کو گھنہ کے قریب زیر تعمیر شورمہ ڈیم کی تعمیراتی مشینری پر حملہ کرکے آگ لگادی جبکہ چوکیدار کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے علاوہ سیکیورٹی پر معمور فردوس نامی لیویز اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور ان کی موٹرسائیکل اپنے ساتھ لے گئے
تربت: احساس ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کے زیراہتمام ٹیچنگ ہسپتال تربت میں مریضوں کیلئے دسترخوان کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر،سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ تھے جبکہ صدارت احساس ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ ملالیاقت ولی نے کی، تقریب کے دوران ٹیچنگ ہسپتال تربت کو 2ایمبولینس اور ڈائیلسز سینٹرکیلئے ایک لاکھ روپے کے سامان عطیہ کئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے احساس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سول ہسپتال تربت میں مریضوں کیلئے فری دسترخوان کے اہتمام کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ کیچ کیلئے ایک سوگات ہے جس پر احساس کی ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے۔
تربت: آرٹسٹ شاہینہ شاہین کے قتل کو ایک سال مکمل ہونے پر ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے شہید فدا چوک پر ہفتے سے دو روزہ احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں سول سوسائٹی اور ایچ آر سی پی کے کے نمائندوں سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے یکجہتی کی۔ احتجاجی کیمپ کے دوسرے روز کیمپ کے اختتام پر ریلی نکال کر پولیس تھانہ کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی کے مطابق شاہینہ شاہین کو قتل کیے ایک سال بیت گیا۔
اوتھل: گورنمنٹ بوائز ہائیرسکینڈری اسکول اوتھل کے طلباء نے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلئے مین قومی شاہراہ بلاک کردی،تین گھنٹوں تک کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالحمید زہری طلباء سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ،تاہم طلباء نے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل نہ ہونے تک روڈ نہ کھولنے کی دھمکی دے دی۔
تربت: لاپتہ افراد سے یکجہتی کے عالمی دن پر ایچ آر سی پی اسپیشل ٹاسک فورس کے زیراہتمام پروگرام منعقد کیا گیا جس کے پہلے حصے میں اس دن کی مناسبت سے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دوسرے حصے میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کیا گیا، پروگرام کے پہلے حصہ میں گفتگو کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے ریجنل کوارڈی نیٹر پروفیسر غنی پرواز نے کہا کہ جن ریاستوں میں بنیادی انسانی حقوق سلب ہوں وہاں جمہوری روایات کے تحت حقوق مانگنا جرم بنتا ہے اور اس کی سزا جبری گمشدگی تک پہنچ سکتی ہے۔