تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی ضلعی سیکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان باہڈ جمیل دشتی اور قاسم دشتی تھے۔
گوادر: آل پارٹیز اتحاد کا ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات۔ بجلی بحران اور غیر یقینی شیڈول ، محکمہ پی ایچ ای کی لاپروائی ، ٹرانسپورٹ کریوں میں کمی اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے شہر کے پرامن لوگوں کو بلا جواز تنگ کرنے سمیت دیگر معاملات زیر غور ، تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز گوادر کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات کی۔
تربت: آل پارٹیز کیچ کے کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ نے نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکران ڈویڑن کو ایک سازش کے تحت جان بوجھ کر مسائسلتان بنایا جارہا ہے، مکران ڈویڑن میں امن و امان کی صورتحال ابتر ھوتی جارہی ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے عام آدمی تنگ و پریشان ھے، بارڈر ٹریڈ پر پابندی لگائی گئی ہے۔
گوادر: گوادر میں چائینیز کانوائے پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا چوتھا کمسن بچہ بھی شہید تفصیلات کے مطابق گوادر میں چائنیز کانوائے پر ہونے والی خود کش حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا چوتھا کمسن بچہ شہداد ولد فاروق بھی جو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
گوادر : ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنے کے باوجود عملدرآمد پر کوتاہی کی جارہی ہے۔ سربندن، شنکانی در، نوگڈو اور گرد و نواح میں پانی کی شدید قلت ہے۔ ڈی سی نے ملاقات سے انکار کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو عوام کی خادم بن کر رہنا ہوگا۔ احتجاج ہمارا حق ہے، میری کال پر آج بھی کوسٹل ہائی وے بند ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سکریٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے سربندن کے نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ ڈی سی آفس کے سبزہ زار لان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تربت: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام میر حاصل خان بزنجو کی پہلی برسی کے موقع پر تربت میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرکے میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل خان قومی پائے ایک بڑے اور مدبر لیڈر تھے، ملک گیر سطح پر ان کا احترام کیا جاتا تھا، نیشنل پارٹی نے بلوچستان کو سیاسی طور پر تحفظ دینے کا بیڑا اٹھایا ہے، آج کی صورت حال یہ ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو وصیت کرتے ہیں۔
گوادر: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا اعلی حکام کے ہمراہ گوادر کا دورہ،گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی بعد کی صورتحال اور گوادر کے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا ، آل پارٹیز اور عمائدین شہر سے ملاقات کی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ جام کمال خان ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، وزیراعلیٰ کے مشیر میر اکبر آسکانی، میر عبدالرئوف رند، آئی جی پولیس رائے محمد طاہر سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ گوادر پہنچے ، وزیراعلیٰ نے گوادر میں ہونے والے خودکش دھماکے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے گوادر دھماکے میں شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفرا ز علی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، وزیراعلیٰ کے مشیر اکبر آسکانی، میر عبدالرئوف رند سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے گوادر میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے بچے اسود کی نماز جنازے میں شرکت کی اور بعد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں بچوں کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی، وزیراعلیٰ نے کہا۔
گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر اور ہوم اینڈ تربل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے جاری ایک سرکاری ہدایت نامے میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں اور سی پیک سے وابستہ پروجیکٹس میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے نہ صرف خلل ڈال رہے ہیں۔
تربت: مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغنی زامرانی نے گوادر مکران کوسٹل ہائی وے پر جاری جماعت اسلامی ودیگر پارٹیوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے بیان میں کہاکہ گوادر سی پیک کاجھومر ہونے کے باجود بنیادی سہولیات اور ضروریات زندگی سے محروم ہے، گوادر کی آبادی ہر روز سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آتی ہے، نا گوادر کو پانی کی سہولیت دی جارہی ہے۔