تربت: آل پارٹیز کیچ کا ایک غیر رسمی اجلاس کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ نے دورہ گوادر کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے آل پارٹیز کیچ کے دورہ گوادر کو کامیاب کہتے ہوئے بتایا۔
گوادر: آل پارٹیز گوادر کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایکسپریس وے پر ہونے والی خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 3 معصوم بچوں کی ہلاکت پر شہدائے جیوانی چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے دھماکے سے ہلاک ہونے والے شہید بچوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خود کش دھماکے میں معصوم بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ سارا واققہ سیکورٹی لیپس کا شاخسانہ ہے۔
قلات:قلات میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے چلاگئی ہے پانی کے نیچے چلے جانے سے واٹر سپلائی اسکیمز سمیت درجنوں ٹیوب ویلز اور چشمے خشک ہو گئے نئے ٹیوب ویلز لگانے پر پابندی کے باوجود لوگ دھڑلے سے نئے ٹیوب ویلز لگانے میں مصروف ہیں۔
گوادر: گوادر، نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر لیویز گردی کے خلاف خواتین کا احتجاج،مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی بند کر دی گئی،خواتین کا احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے قائدین و کارکنان پر لیویز فورس کی غنڈہ گردی،لاٹھی چارج اور پرتشدد کارروائیوں کے خلاف گوادر کی خواتین نے گروپ کی صورت میں میرین ڈرائیو،سیرت النبی چوک اور ملا موسیٰ موڈ پر پہنچ کر ان سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔
قلات: قلات میں آغا عبدالکریم ہسپتال میں موجود ڈائیلسز مشین ٹیکنیشن نے ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہونے لگی ہے ڈائیلیسز مشین موجود ہونے کے باو جود گردوں کے مریض کوئٹہ اور دیگر علاقو ں میں ڈائیلیسز کرانے پر مجبور ہیں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت آغاکریم ہسپتال میں ڈائیلیسز مشین ٹیکنیشن تعینات کرنے کے احکامات جاری کرے آغا عبد الکریم خان ہسپتال میں لاکھوں روپے کا ڈائیلیسیز مشین زنگ آلود ہونے لگاہے کئی عرصہ سے مشین تو موجودہے
تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس بدھ کے روز کنوینر نصیر احمدگچکی کی صدارت میں بی این پی مینگل کے ضلعی دفتر میں منعقد کیاگیا، اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کی سابقہ کارکردگی پر گفت وشنید ہوئی اور مدت پورا ہونے پر کنوینر کا چناؤ عمل میں لایاگیا، متفقہ مشاورت کے بعد نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور آل پارٹیز کیچ کے نئے کنوینئر منتخب کییگئے، اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر بحث ومباحثہ کیاگیا۔
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ، وحدت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ، اراکین مرکزی کمیٹی ظریف دشتی، نوید تاج اور صوبائی جوائنٹ سیکریٹری نجیب ڈی ایم دشتی نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار گوادر کے کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے۔
گوادر: گوادر، جیوانی کے پیاسے گوادر پہنچ گئے، ڈسی آفس کے سامنے سینکڑوں خواتین کا احتجاجی دھرنا ،ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، پانی کی بحران اور شدید قلت کے خلاف برہمی کا اظہار۔ شدید نعرہ بازی۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے ساحلی شہر جیوانی کے عوام کو گزشتہ چار مہینوں سے پانی کی شدید قلت اور بحران کا سامنا ہے۔پانی کی عدم دستیابی پر اہلیان جیوانی شدید ذہنی قرب میں مبتلا ہیں۔حصول پانی کی تلاش میں خواتین اور بچیاں میلوں پیدل چلتی ہیں۔
قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ میرے ابائو اجدادنے پاکستان کی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں میری پیدائش کے وقت میرے والدین نے مجھے قومی پرچم میں لپیٹا تھا آزادی کا مطلب اپنی رائے کا اظہار بغیر کسی رکاوٹ کے کرنا ہے بابو محلہ قلات کی واٹر سپلائی اسکیم کو آنے والے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔