قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ میرے ابائو اجدادنے پاکستان کی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں میری پیدائش کے وقت میرے والدین نے مجھے قومی پرچم میں لپیٹا تھا آزادی کا مطلب اپنی رائے کا اظہار بغیر کسی رکاوٹ کے کرنا ہے بابو محلہ قلات کی واٹر سپلائی اسکیم کو آنے والے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔