تربت : جدگال فلاحی تنظیم گوکدان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل احمد بلوچ، نائب تحصیلدار شکیل احمد اور اسکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے گوکدان میں قبرستان کی اراضی اور سوراپ ندی کے حفاظتی بند پر سے غیرقانونی قبضہ ختم کرایا اور گوکدان کے مین روڈ سے تجاوزات ختم کرائے۔