تربت: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی آئی جی ایف سی سے ملاقات۔ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی اور آئی جی ایف سی کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پسنی: پسنی میں مزید چار لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق،تعداد 9 ہوگئی ، آر ٹی اے کے زریعے آج چار لوگوں کا ٹیسٹ کیاگیا جوکہ چاروں کرونا وائرس پازیٹیو نکلے۔ آر ٹی اے کے ذریعے پچھلے 48 گھنٹوں میں کل 24 مریضوں کا ٹست کیا گیا جن میں 9 افراد کی ٹسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: بارڈر ٹریڈ یونین کا اجلاس زیر صدارت حافظ ناصرالدین منعقد ہوا جس میں ڈپٹی آرگنائزر گلزار دوست کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت۔ اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کو وسعت دے کر کام کی رفتار بڑھانے کے لیے مذید ممبران کو شامل کیا گیا۔ اجلاس میں بارڈر ٹریڈ پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مکران کے لوگوں کی معاشی قتل قرار دے کر کراسنگ پوائنٹ بڑھانے اور کاروبار پر لگائی گئی پابندیاں دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: خصوصی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ وزیر اعلٰی بلوچستان میڈم ماہ جبین شیران نے وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی ہدایت پر گزشتہ روز تربت میں سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت شہر میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور منصوبوں سے متعلق بریفنگ لے کر کام تیز کرنے اور تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
گوادر: صوبائی حکومت نے ضلع گوادر میں تعلیم، صحت اور اسپورٹس کے شعبہ سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے غیر معمولی اقدامات بروئے کار لائے ہیں۔ گوادر ایران ٹو ففٹی بارڈر پر بارڈر ٹریڈ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: بارڈرٹریڈیونین کے نومنتخب آرگنائزرحافظ ناصرالدین زامرانی اور ڈپٹی آرگنائزر گلزار دوست بلوچ نے کہاکہ بارڈرٹریڈ ہماری مرگ و زیست کا مسئلہ ہے، سرحدی کاروباری کی بندش سے صرف ضلع کیچ کے لاکھوں افراد بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ گاڑیوں کی ٹوکن سسٹم بھی ہرگز قبول نہیں، ہزاروں کاروباری گاڑیاں کئی دنوں سے بارڈر پر کھڑی ہیں، ڈرائیور مشکلات کا شکار ہیں، اس لئے فوری طورپر کراسنگ پوائنٹس بڑھادیئے جائیں تاکہ بارڈر پر رش اور جم گھٹا کم ہوسکے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: مند میں پہاڑوں پر پکنک منانے والے چار نوجوان لاپتہ ہوگئے۔اطلاع کے مطابق گزشتہ روز مند گیاب کے پہاڈی ایریا میں پکنک کی غرض سے جانے والے چار نوجوان قابوس، صابر، حیاتان اور کادو واپس گھر نہیں آئے۔ اہل خانہ نے چاروں نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: تربت سمیت مکران میں بجلی کا سنگین بحران، حکومت عوام سے لاتعلق ہوگیا۔ رواں ہفتے سے تربت سمیت مکران میں بجلی کا سب سے بڑا بحران جنم لے چکا ہے جس کے سبب مکران کے تینوں اضلاع کیچ، گوادر اور پنجگور مسلسل تاریکی میں ڑوبے ہوئے ہیں، واضح رہے کہ مکران کو جیکی گور گریڈ اسٹیشن کے زریعے ایران سے 70 میگاواٹ بجلی فراہم کیا جاتا رہا ہے تاہم رواں ہفتے کو ایران نے داخلی بحران کے سبب مکران کو سپلائی کی جارہی بجلی منقطع کردی جس کے دو دن بعد صرف 8 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھی۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: ضلع کیچ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شدت کے ساتھ جاری، ایک دن 50 کیسز ریکارڈ، پازیٹو کیسز کی شرح 52 فیصد ہے۔ ضلع کیچ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ مذید شدت اختیار کرگئی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو دنوں تمپ اور تربت سے خاتون سمیت تین افراد کرونا کے سبب ہلاک ہوئی ہیں.
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تنظیم کا دو روزہ تربیتی اسکول 7 اور 8 اگست کو شال میں منعقد کیا جائیگا جس میں بی ایس او کے کیڈرز ملک بھر سے شرکت کرینگے۔