گوادر: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر اور آل گوادر شپنگ اینڈ کلیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجنیئر حمید بلوچ نے منسٹری آف کامرس سمینار جو گوادر بزنس سنٹر میں منعقد ہوئی تھی ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی۔
Posts By: بیورو رپورٹ
دشت میں نصف سال سے بجلی کی سپلائی بند، کوئی پرسان حال نہیں،رحیم دشتی
تربت: دشت میں نصف سال سے بجلی کی سپلائی بند، کوئی پرسان حال نہیں۔ دشت کے سماجی کارکن، بی ایس او پجار کے سابق پریس سیکرٹری چراگ رحیم دشتی اور یوتھ ایکشن کمیٹی دشت کے صدر بالاچ عزیز رند نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 مہنیوں سے کھڈان سمیت پورا دشت تاریکی میں ڈوبا ہے۔
تربت پنجگور ،باڈر بندش اور گوادر باڑ کیخلاف بی این پی کی ریلی و مظاہرے
تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے زیراہتمام گوادرباڑ اور ایرانی تیل کی بندش کے خلاف اتوار کے روز ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفور بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن میرباہڑ جمیل دشتی ایڈووکیٹ، میر حمل بلوچ، شے نزیر احمد، نصیر احمدگچکی،حاجی عبدالعزیز ودیگر کررہے تھے۔
انتظامیہ آبائی زمین میں ہمارا حصہ دلائے ، بی بی عائشہ
تربت: پٹانکھور تربت کے رہائشی بی بی عائشہ نے اپنی والد، بھائی اور چھوٹی بہن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر آنکڑہ میں ہمارے دادا نبی بخش کی پانچ ہزار ایکڑ اراضی ہمارا رشتہ دار بشام اور واحد بخش ہمیں حصہ دینے سے انکاری ہیں اور میرے والد کے ایک سو پچاس ایکڑ حصہ پر جعلی فنگر لگاکر اسے ٹرانسفر کردیا ہے جس کی دادرسی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری والد کئی برسوں سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔
حمل کلمتی کو دو ٹوک موقف پر گوادر کے عوام کا خراج تحسین
گوادر: ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کو اسمبلی میں گوادر کے عوام کا موقف دوٹوک اور دلیرانہ انداز میں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی گوادر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
وفاقی حکومت آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس واپس لے سندھ حکومت
کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ،ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس 31دسمبر 2020کو ختم ہوچکا، پی ٹی آئی کو علم ہے کہ جزائر آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں لانے کے لئے ان کے پاس اکثریت نہیں اور نہ ہی متنازعہ آرڈیننس پر ان کیاتحادی انکا ساتھ دینگے اب جزائر آرڈیننس کو ختم کیا جاناچاہیئے۔
نواب اسلم رئیسانی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرناقابل مذمت ہے، سردار طاہر
قلات: قبائلی و سیاسی رہنماء سردار محمد طاہر ترین نے کہا ہے کہ احتساب بیورو اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لیے بزرگ بلوچ رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ایک بار پھر بلوچستان میں حالات کو دانستہ طور پر خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے لیکن اس قسم کے سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔
کالم نویس عزیز سنگھور کے اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے عصرانہ دیا
کراچی: روزنامہ آزادی، کوئٹہ کے کالم نویس اور کراچی پریس کلب کے نو منتخب گورننگ باڈی کے رکن عزیز سنگھور کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
گوادر میں تربت یونیورسٹی کیمپس کاقیام اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر رزاق صابر
گوادر: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ گوادرمیں تربت یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام اس ریجن میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے جس سے علاقے کے لوگوں کوبھرپورفائدہ اٹھاناچائیے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرکیمپس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
سال 2020حسب سابق مایوس کن رہا ہے، پرنس موسیٰ جان
قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان احمد زئی بلوچ نے کہا ہے کہ 2020بھی گزشتہ ستر سالوں کی طرح مایوس کن رہا مہنگاہی بے روز گاری میرٹ کی پامالی نا انصافی اقرباء پروی نے کرونا سے بڑھ کر عوام اور ملک کو نقصان پہنچایا بلوچستان کا دل اور تاریخی شہر قلات کو گزشتہ سات سالوں سے ترقیاتی اسکیمات ملازمت اوراستحصالانہ رویہ کے زریعہ جس طرح نظر انداز کیا گیا ۔