اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان بجٹ کے معاملے میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ مکران تعلیمی حوالے سے ایک زرخیز خطہ ہے یہاں کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مواقع دینے کے لیے پنجگور میں یونیورسٹی آف تربت کا سب کیمپس قائم کیا گیا ہے جس میں تین سو کے قریب طلبا و طالبات تعلیم حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پنجگور سب کیمپس کے دورے کے موقع پر کیا۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
گوادر: آن لائن کلا سیز، تعلیمی اداروں کے فیسوں میں بے تحاشا اضافہ اور کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات کی گرفتاری کے خلاف گوادر کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔ طالب علموں نے من ہچ نہ گشاں گرگ باں“ یعنی میں گرفتاری کے ڈر سے کچھ نہیں بولونگا کے عنوان سے خاموش احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کاآغاز سید ہاشمی ایونیو پر پی ایچ ای واٹر ٹینک کے مقام پر ہوا۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان ساوتھ میں تاجر برادری و کاروباری شخصیات نے انجمن تاجران کے صدر اسحاق دشتی کے سربراہی میں آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل سرفراز علی سے ملاقات کی۔ملاقات میں تربت کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ تربت کے لوگوں نے وہ وقت بھی دیکھا ہے کہ جب کئی دنوں تک ہڑتال کی وجہ سے کاروبار بند ہوا کرتے تھے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: بی ایس او پجار تربت زون کی جانب سے ایچ ای سی کی آن لائن کلاسز کی پالیسی کے خلاف تربت میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، سیاسی جماعتوں، طلبہ تنظیموں اور سماجی اداروں کی شرکت۔ ایچ ایس سی کی جانب سے کرونا وائرس کے سبب جامعات میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے خلاف بی ایس او پجار تربت زون کی جانب سے بدھ کو ریلی نکالی گئی۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under بلوچستان, کراچی, مزید خبریں.
کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں چھبیس جون عالمی یوم منشیات کے حوالے مختلف پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جس میں شرکاء نے مدلل بحث و مباحثہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سماج کے لئے ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے جس نے نوجوان نسل کو سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کردیا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
گوادر: آل پارٹیز گوادر نے کیسکو اور ضلعی انتظامیہ سے ہونے والے مزاکرات اور معاہد ہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ کیسکو نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں احتجاجی دھرنے میں آل پارٹیز گوادر کے ساتھ معاہد ہ کرکے بارہ نکاتی مطالبات تسلیم کئے تھے۔ ایس ای کیسکو مکران سرکل نے معاہدہ کی دھجیاں اڑا کر انتقامی کاروائی شروع کردی ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
گوادر: سنگار ہاؤسنگ اسکیم اور نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے۔ نقشہ شائع کئے بغیر رہائشی اور کمرشل پلاٹ مارکیٹ میں کوڑیوں کے دام فروخت کئے جارہے ہیں۔سنگار ہاؤسنگ اسکیم میں سڑکوں کی تعمیر سے متاثرہ الاٹیز کو معاوضہ ادا نہیں کیا جارہا۔ نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم ایل بلاک کا تنازعہ حل نہیں کیا گیا۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ محکمہ مال میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر انتقالات فیس وصول کئے جارہے ہیں۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
گوادر: ضلع گوادر کے لئے صوبائی بجٹ میں عوامی منصوبوں کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے شکر گزار ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع گوادر میں بلا تفریق عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔ اس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان کے سر جاتا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ماضی میں عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا گیا ہے۔
Posted by بیورو رپورٹ & filed under اہم خبریں.
تربت : بی ایس او کی جانب سے چیئرمین منظور بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے شہید چیئرمین منظور بلوچ کی یاد میں زونل صدر عظیم بلوچ کی زیر صدارت ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔