قلات : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن ملک کا صدر ملکی حالات اور وباء سے بے نیاز ہوکر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی باتیں کررہی ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری تمام صوبوں نے دی تھی اور صوبے اس حوالے سے کہہ بھی رہے ہیں کہ ہمیں ہمارے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔
Posts By: بیورو رپورٹ
قلات،احساس پروگرام رقم کا حصول شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
قلات: قلات میں احساس پروگرام سے رقوم کی وصولی شہریوں کے لیئے عذاب بن گئی صرف ایک ہی فرنچائز کے ذریعے پچاس لوگوں کو رقوم فراہم کی جاتی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ رقوم کے حصول کے لیئے سرگردان ہیں کئی کئی روز بارہ ہزارروپے کی وصولی کے لیئے لوگ دھکے کھانے پر مجبور ہیں مگر پھر بھی رقم نہیں ملتی اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہیں۔
تمام آفیسران اپنی دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے،ڈی سی قلات
قلات: ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ تمام آفیسران اپنی دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور محکموں کی کارکردہ گی متحرک کرے عوامی خدمت میں خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔
قلات، گرم علاقوں کی منتقلی جاری، کورونا کے وباء کو پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، عوامی حلقوں میں تشویش
قلات: قلات شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند مگر گرم علاقوں سے خانہ بدوشوں اور سردموسم میں قلات سے گرم علاقوں کے طرف جانیوالے لوگوں کی واپسی بڑے پیمانے پر جاری ہے قلات میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہیں مگر سند ھ اور بلوچستان کے گرم علاقوں سے آنے والے خانہ بدوش کرونا وائرس کی پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔
حکومت ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے تحت فیصلے کرے،بی ایس او
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے رکن حانی یونس گچکی، تربت زون کے صدر عظیم بلوچ، سینئر نائب صدر کریم شمبے بلوچ، جنرل سیکریٹری نوید عطا اورجوائنٹ سیکریٹری فیصل رحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کورنا جیسے عالمی وبا سے عوام کو بچانے کے لئے مظبوط سیاسی قوت کے زریعے سائنسی اصولوں کے اور WHO کے پروٹوکول کے مطابق فیصلوں کی اشد ضرورت ہے۔
تربت، موبائل نیٹ ورک گھنٹوں معطل ہونے لگی
تربت: تربت، موبائل نیٹ ورک الوارد جیز کمپنی کا نیٹ ورک کئی گھنٹوں کیلئے معطل، صارفین کو سخت مشکلات کاسامنا، تربت میں منگل کے روز جیزالوارد موبائل نیٹ ورک کی سروس معطل رہی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی، نیٹ ورک کی خرابی سے ہزاروں صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا، تاہم نیٹ ورک کی بندش کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔
قلات: زمین کے تنازعے پر لڑائی، 14 افراد شدید زخمی
قلات: قلات کے علاقے کشان شیخڑی میں زمین کے تنازعہ پر لڑائی کے نتیجے میں 14 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
قلات،شیڈول کی عدم فراہمی کے خلاف انجمن تاجران اور آل پارٹیز کا احتجاج
قلات: قلات میں طویل لاک ڈاؤن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کی عدم فراہمی کے خلاف انجمن تاجران اور آل پارٹیز کا شدید احتجاج اور مظاہرہ مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی نے کیا ضلعی انتظامیہ اپنے ہی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔
قلات پچاس بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
قلات: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر نسیم لانگو نے کہا ہی کہ قلات میں پچاس بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا جہاں پر تین شفٹس میں ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں قلات میں ابھی تک کوئی بھی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے باہر سے آنے والے خانہ بدوشوں کو مختلف علاقوں میں روک کر ان کی اسکریننگ کیا جاتا ہے۔
حساس پروگرام کے نام پر ماؤں اور بہنوں کی تذلیل کی جارہی ہے، بی ایس او پجار
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ کیچ کے نااہل اور سلیکٹڈ ممبران بلوچستان اسمبلی اور نااہل انتظامیہ کی ملی بھگت سے کرونا جیسے وباء کو ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت پورے ضلع میں پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جسے بحیثیت ذمہ دار اور بلوچ نوجوانوں اور بلوچستان کے نمائندہ طلباء تنظیم کی حیثیت سے انکو انکے عوام دشمن پالیسی میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔