قلات: قلات میں کرونا وائرس کا خوف شہر میں نوے فیصد کاروبار بند سڑکیں سنسان شہریوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی شہر میں صرف میڈیکل اسٹور بیکریز اور جنرل سٹورز کھلی رہی زخیرہ اندوزوں نے قلات میں آٹے کا مصنوعی بحران بھی پیدا کر لیا ہے۔
Posts By: بیورو رپورٹ
تربت ہسپتالوں میں اوپی ڈی سروس بند کردیاگیا
تربت: تربت، کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تربت ٹیچنگ ہسپتال سمیت تما م پرائیویت ہیلتھ سینٹر عام OPDکے لیے آج سے حکم ثانی بند رہینگے، ہسپتالوں میں غیر ضروری رش سے کرونا وائرس کے اندیشے جنم لے رہے ہیں تاہم میجر بیماریوں کے تشخیص و علاج کے لیے ڈاکٹر موجود رہیں گے، کسی بھی ممکنہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام پرائیویٹ ہسپتال آئیسولیشن میں بدل دیے جائینگے۔
تربت میں آٹے کا بحران،ڈی سی نے فلور ملز مالکان اور ڈیلر کو خود ساختہ مہنگائی سے باز رہنے کی ہدایت
تربت: تربت میں آٹے کا بحران، پٹی کمشنر کیچ نے فلور ملز مالکان اور ڈیلر کو خود ساختہ مہنگائی سے باز رہنے کی ہدایت کردی۔
مند، عوام کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ
تربت: مندمیں عوام کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ، تربت سمیت مکران بھر میں بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں تک تعطل کا شکار ہوگئی، مظاہرین کا ایس ای کیسکو کے خلاف نعرہ بازی اور ان کے فوری تبادلے کا مطالبہ۔ کئی گھنٹوں کی کامیاب مذاکرات کے بعد بجلی بحال کردی گئی۔
بلوچستان میں حکومت کی نا اہلی سے کورونا پھیلا،اصغر رند
تربت: بی این پی عوامی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کہاکہ وفاقی حکومت کی غیر زمہ دارانہ پالیسوں اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کی نااہلی سے نوول کرونا وائرس ملک کے طول و عرض میں پھیلتی چلی جارہی ہے چائینہ سے طلبا وطالبات کو اس لئے واپس نہیں بلوایا کہ ان کے ذریعے یہ وائرس پھیل جائے گا جسے روکنا ہمارے بس کی بات نہیں ہوگی۔
قلات میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان تین ہفتوں تک دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ
قلات: ملک کے دیگر شہروں کی طرح قلات میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کر نے کے اعلان کردیا قلات میں اسسٹنٹ کمشنرزاہد لانگو اور انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی کا بازار مارکیٹس شاپنگ سینٹر کا دورہ اور تاجروں کو تین ہفتوں تک اپنی دوکانیں بند رکھنے کے لیئے احکامات جاری کیئے گئے۔
حکمرانوں کو غریب عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں،پرنس محی الدین بلوچ
قلات: سابق وفاقی وزیر اوربلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہیکہ کرونا وائرس قدرت کی طرف سے ایک آئینہ ہے جو آج کے ہر انسان کو دیکھایا جارہا ہیں اور ہمارے مسلمان حاکم سیاست دان اور مذہبی رہنما کتنے بے بس ہیں کرونا وئرس ہماری ظاہری اور باظنی کمزروری کو اجا کر کررہا ہے مغربی ممالک نے ہر چیز بند کردی مکمل عوام کے لیئے اقتصادی پیکج دیا۔
ایرانی ساختہ ڈیزل بردار گاڑیوں کوتربت خالی کرنے کی ہدایت
تربت: ایرانی ساختہ ڈیزل بردار گاڑیوں کوتربت خالی کرنے کی ہدایت، پولیس کی جانب سے بدھ کے روزتربت شہرمیں لاؤڈ اسپیکرپر اعلان کیاگیاکہ تربت شہر میں موجود ایرانی ساختہ ڈیزل بردارگاڑیاں دوہزار، زمیاد ودیگر گاڑیاں آج رات تک شہرخالی کردیں۔
تربت میں مزید تین قرنطینہ وارڈ کا قیام
تربت: تربت، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو کم سے کم کرنے اور سرگرمیوں کو زیادہ میسر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کیچ نے ردیگ کے بعد تربت میں مزید تین قرنطینہ وارڈکے قیام عمل میں لایا تاکہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ صورتحال نمٹا جا سکے، لوگوں میں شعور و آگاہی مہم کے سلسلے میں انتظامیہ اور سول سوسائٹی پر مشتمل ٹیم تشکیل پر غور شروع، شہر میں اسپرے بھی بڑی حد تک کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان کے حکم پر ردیگ بارڈر میں قرنطینہ قائم
تربت: وزیر اعلی بلوچستان کے حکم پر ردیگ بارڈر میں قرنطینہ قائم، آئی جی ایف سی سرفراز احمد اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر الیاس کبزئی کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے حکم پر ردیک بارڈر میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیاگیا۔