مذہبی و دیگر اجتماعات پر پابندی احسن فیصلہ ہے،ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: صوبائی وزیرخزانہ میرظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان ذکری کمیونٹی اور زیارت کمیٹی کے کرونا وائرس کے وبا پھیلنے کو مد نظر رکھتے ہوئے مذہبی اجتماع کی ملتوی کرنے کے اقدام کو سراہتی ہے، صوبائی حکومت امید کرتی ہے کہ مفاد عامہ میں تمام مذاہب اور فرقے اس وباء کے تدارک کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،دریں اثناء کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر نے کہاہے۔

بلیدہ، الندور میں منشیات کے خلاف خواتین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ، الندور میں منشیات کے خلاف خواتین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔خواتین نے بچوں کے ہمراہ علاقے میں منشیات فروشی اور ساقی خانوں کے خلاف جمعرات کو احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے گزری جبکہ اس دوران منشیات فروشی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے مردوں نے بھی کئی مرتبہ منشیات کیخلاف ریلی و مظاہروں کا انعقاد کیا لیکن انتظامیہ سمیت دیگر ادارے اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

کیچ میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے،آل پارٹیز

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کااجلاس کنوینر خلیل تگرانی کی صدارت میں بی این پی عوامی کے الیکشن سیل میں منعقدہوا، اجلاس کی کاروائی ڈپٹی کنوینیر ظریف زدگ نے چلائی۔

تربت یونیورسٹی کے پنجگورکیمپس میں تدریسی سرگرمیاں مارچ کے وسط تک شروع کی جائیں گی،ڈاکٹرعبدالرزاق صابر

Posted by & filed under پاکستان.

تربت : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے گزشتہ روز تربت یونیورسٹی کے پنجگورکیمپس کا دورہ کیا اور وہاں پرجاری ترقیاتی کام اور دیگرتیاریوں کا جائزہ لیا۔

کیچ میں وومن انکلیو بنارہے ہیں جن میں مختلف شعبے قائم کرینگے، ظہور بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  عورتوں کے عالمی دن پر تربت میں ایچ آر سی پی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، تربت میں 50ایکڑ پر مشتمل وومن انکلیو بنا رہے ہیں جس میں مختلف شعبے قائم کریں گے اس میں خواتین کو قانونی، میڈیکل، سائیکوسمیت دیگر حوالوں سے مفت تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بجٹ میں تعلیم اور صحت کے علاوہ سماجی شعبے کیلئے خطیر رقم مختص کئے گئے ہیں، ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت یونیورسٹی میں صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ سازی کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتما م کیا گیا جس کے مہما ن خاص صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی اورسیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ تھے جبکہ دیگر مہما نون میں صوبائی سیکریٹری صنعت حافظ عبدلماجد،ممبر صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی عبدالرزاق صابر، کمشنر مکران طارق قمر بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر الیاس گبزئی کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل تھیں۔

تربت،ایران سے غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں آمد و رفت جاری ہے،عوام میں شدید تشویش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت، کرونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں پائے جانے والی تشویش بڑھ گئی، ایران سرحد پر پابندی کے بعد ایران سے غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی آمد اور زیادہ بڑھ گئی اور سرحد کے تمام خفیہ راستوں سے ایران سے گاڑیاں برائے راست تربت اور پنجگور پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ سے مکران میں کرونا وائرس کا خطرہ کم نہیں بلکہ بڑھ گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ اور پختون طلبہ پر تشدد ناقابل بردا شت ہے،عبداللہ میر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی زون کے صدر عبداللہ میر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ ایک رجعت پسند تنظیم کی جانب سے بلوچ اور پختون طلبہ پر تشدد ناقابل بردا شت ہے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔آئے روز فسادی اور بدمعاش لوگ اپنے تنظیم کے زور پہ بلوچ اور پختون طلبہ پر تشدد کرتے ہیں،یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

بلوچ قوم مہذب اور اسلام کو فوقیت دینے والی قوم ہے،پرنس محئی الدین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم مہذب اور اسلام کو فوقیت دینے والی قوم ہے ہم جب بھی کوئی تہوار یا خوشی مناتے ہیں تو اس میں ہمیشہ اسلامی اقدار کا خیال رکھا جاتا ہیں۔

قلات، سینکڑوں افراد کا محکمہ پی ایچ ای کیخلاف احتجاج سرکای ٹیوب ویل کو زرعی میں تبدیل کیا جارہا ہے، مظاہرین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات کا علاقہ پندران کش کے سینکڑوں مکینوں کامحکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج محکمہ پی ایچ ای کی آفیسران کی ملی بھگت سے پندران کش کے لیئے منظور کی گئی واٹر سپلائی کوایک منظور نظر شخص کو نواز نے کے لیئے آبادی سے دس کلومیٹر دور پہلے سے لگائے گئے زرعی ٹیوب ویل میں تبدیل کیا جارہے ہیں اور 35 لاکھ روپے کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔