بلوچستان ،جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان بھر میں 15روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے صوبے میں آئندہ 15روز کے لئے دفعہ 144نافذ کردی ہے

بلوچستان حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پرکل یوم سوگ کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:حکومت پاکستان، کابینہ ڈویڑن اسلام آباد کے نوٹیفکیشن  کی روشنی میں اور حکومت بلوچستان اور عوامِ بلوچستان کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے

بلوچستان میں آبپاشی کے شعبے میں تاریخی پیش رفت، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں اہم منصوبے مکمل ہوئے، سیکرٹری آبپاشی

Posted by & filed under بلوچستان.

سیکرٹری آبپاشی بلوچستان حافظ عبدالماجد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں صوبے میں آبپاشی کے شعبے میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے مختلف بڑے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جن سے نہ صرف آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ زراعت اور مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران بلوچستان میں 22 وفاقی منصوبوں پر کام کیا گیا، جن کی مجموعی لاگت 204 ارب روپے سے زائد ہے۔ ان منصوبوں میں چھوٹے اور درمیانے ڈیم، بڑے ڈیم، فزیبلٹی اسٹڈیز اور نہری منصوبے شامل ہیں۔ 30 جون 2024 تک ان منصوبوں پر 54 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ ان منصوبوں کی بدولت بلوچستان میں پانی کی ذخیرہ اندوزی اور منیجمنٹ کے حوالے سے غیر معمولی بہتری آئی ہے سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ بلوچستان واٹر پالیسی 2024 کی منظوری ایک تاریخی اقدام ہے، جس کے تحت پانی کے وسائل کے تحفظ اور ان کے مؤثر استعمال کے لیے واضح حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ایکٹ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے،

لڑکی اغواء کے حوالے سے انتظامیہ کا کوئی جواب نہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ کا اسمبلی میں احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ انتظامیہ اغواء کے واقعات کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ سراپا احتجاج ہیں اور اسی وجہ سے ہم اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

بندوق کے زور پر لڑکی کا اغواء بلوچستان کی روایات کے خلاف ہے، سرداروں کا جرگہ منعقد کریں گے، آغا عمر احمد زئی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار سے لڑکی کے اغواء کی واردات پر آغا عمر احمد زئی نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کو بندوق کے زور پر اغواء کیا گیا، جو کہ بلوچستان کی روایات کے برعکس ہے۔ آغا عمر احمد زئی نے سوال کیا کہ امن کہاں ہے اور بلوچستان میں اس طرح کا واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے۔

لاہور اسلام آباد بس سروس کی بحالی کے لیے مالکان سے بات چیت جاری ہے،شاہد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد بس سروس کی بحالی کے لیے مالکان سے بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

حکومت مصور کاکڑ کو بازیاب کرائے، ہدایت الرحمن بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ مصورکاکڑ 15نومبر سے لاپتہ حکمران،ادارے ،سیکورٹی فورسز،عدلیہ وپارلیمنٹ صرف تسلی وصبر پرگزارہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے خاندان کی پریشانی ومشکل میں بدترین اضافہ ہورہا ہے جبکہ ادارے ،حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے۔

نواب بگٹی واقعے کے بعد نوجوان پہاڑوں پر چڑھے لوگ اب بھی ناراض ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد بلوچ نوجوان پہاڑوں پرچڑھے،