پاکستان کے نظریاتی تشخص کو توڑنے کیلئے انڈین ایجنسی ‘را’نے بلوچیت کے نام پر بلوچستان میں کرائے کے قاتلوں کو فعال کر رکھا ہے، شفیق مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین اور کسی بھی قوم سے تعلق نہیں بلوچستان میں بڑھتے ہوئے سانحات قابل مذمت ہیں اسلام اور پاکستان کے دشمن ناسور بن چکے ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،قلات کے علاقے منگچر میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

منگچر واقعات افسوسناک ہیں تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، علی مردان ڈومکی

Posted by & filed under بلوچستان.

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قلات کے علاقے منگچر میں تخریب کاری کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابل افسوس عمل قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع اور املاک کی تباہی درحقیقت عوام کا نقصان ہے، اور ایسے واقعات کسی بھی طرح مذہبی یا بلوچستان کی عظیم روایات کے شایانِ شان نہیں ہیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تشدد سے کوئی بھی حقوق حاصل نہیں کیے جا سکتے بلکہ اس سے صرف معاشرے میں انتشار اور مزید مشکلات جنم لیتی ہیں۔3

دہشتگردوں نے قلات میں بزدلانہ حملہ کیا،مینہ مجید سمیت صوبائی وزراء کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزراء، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

غیر سنجیدہ سیاستدانوں نے صوبے کے سیاسی ماحول کوآلودہ کیا ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بھاگ ناڑی: نیشنل پارٹی ضلع کچھی کا اجلاس (بنام شہید اکبر بلوچ )زیر صدارت ضلعی صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری منعقد ہوا اجلاس تین ایجنڈوں تنظیمی امور، شہید ڈاکٹر عبدالحء بلوچ کی برسی اور علاقائی و سیاسی صورتحال زیر بحث رہے

بلوچستان کے صحافی قلم کو قومی یکجہتی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے استعمال کریں ،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافی اپنے قلم کو قومی یکجہتی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کی بقا کیلئے استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں کی سنجیدگی سے رہنمائی کریں۔

بلوچستان حکومت اضلاع میں جدید اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر یقینی بنائے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر جدید اسپورٹس کمپلیکس قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

پارٹی کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں اغیار کی سازشوں کو جانتے ہیں، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی شہداء کی جماعت ، آمر مشرف دور سے اب تک ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ پارٹی رہنماؤں و کارکنوں نے سہ رنگہ بیرک کو ہمیشہ بلند رکھا راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فکر و فلسفے ، بلوچ قومی جہد کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا

بلوچستان حکومت نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں تین فروری سے صوبائی محکموں کی جانب سے بجٹ تجاوز دینے کیلئے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

قلات میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے ، ضیاء لانگو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:سابق وزیرداخلہ بلوچستان میں میرضیا اللہ لانگو نے قلات میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے اس طرح کے حملے کرکے اپنے ہی لوگوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے

پنجگور کے علاقے سے نوجوان کی نعش برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: پنجگور پاردان ڈیم سے نوجوان کی لاش برآمد مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیاگیا تھا تفصیلات کے مطابق وشبود کے رہائشی نوجوان طلحہ ولد محمد عالم جو جمعہ کی شام کو اپنی آلٹو کار میں گھر سے نکلا تھا ہفتے کی صبح اسکی لاش قریبی پاردان ڈیم کے ایریا سے برآمد ہوئی جسے سر میں گولی مار کر قتل کیاگیا تھا